Bharat Express

قومی

وزیراعظم نریندر مودی آج مدھیہ پردیش کے دورے پر ہیں۔ ان کا یہ دورہ اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ اس سال کے آخر میں یہاں اسمبلی الیکشن ہونے والے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے اپنے دورے میں آج بھوپال کے رانی کملاپتی ریلوے اسٹیشن پر 5 وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔

این ڈی آر ایف میں ڈی جی کے طور پر قیادت کے دوران، او پی سنگھ کو ان کے اچھے کاموں کے لیے حکومت ہند نے کئی بار اعزاز سے نوازا۔ او پی سنگھ کو بہادری کے لیے انڈین پولیس میڈل، شاندار خدمات کے لیے انڈین پولیس میڈل، پولیس اسپیشل ڈیوٹی میڈل، ڈیزاسٹر ریسپانس میڈل اور صدر کا پولیس میڈل برائے امتیازی خدمات سے نوازا گیا ہے۔

ممبئی سے دہلی آرہی ایئرانڈیا کی فلائٹ میں ایک مسافر نے پیشاب کردیا، جس کے بعد دہلی ایئرپورٹ پرپہنچنے پرملزم مسافر کو گرفتارکرلیا گیا۔

جموں وکشمیر کے کلگام ضلع میں سیکورٹی اہلکاروں اور ایک دہشت گرد کے درمیان تصادم ہوگیا، جس میں دہشت گرد کو جوانوں نے مارگرایا۔ وہیں اس دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔

سنبھل کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمٰن نے کہا کہ بابری مسجد جو صاف طور پر مسجد تھی، لیکن اسے توڑ کر انہوں نے برباد کردیا، عدالت میں کیس گیا، وہاں سے انہوں نے اسے مندر بنوا دیا، یہ کہاں کا انصاف ہے؟

شاجا پور ضلع کے پولیائے کلاں میں منعقدہ پروگرام میں سابق رکن اسمبلی نے اسٹیج سے تقریر کرنا شروع کیا تو ان کے الفاظ کو سن کر ہرکوئی حیران رہ گیا۔

Manipur Violence: وزیرداخلہ امت شاہ نے منی پور میں جاری تشدد سے متعلق کل جماعتی میٹنگ بلائی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے وزیراعلیٰ بیرین سنگھ کے ساتھ بھی ریاست میں جاری حالات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر سدھارتھ کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ وہ ہمیشہ عوام کے مسائل پر توجہ دیتے ہیں۔ بے سہارا لوگوں کی مدد کرنے اوران کے مسائل جاننے، انہیں جلد از جلد حل کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں ۔ سدھارتھا کہتے ہیں کہ یہ ہر سرکاری ملازم کا فرض ہے کہ وہ عام لوگوں کے تئیں ذمہ دار اور حساس ہو۔

دہلی الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (ڈی ای آرسی) کی جانب سے بجلی کی خریداری کے معاہدے پرشرح بڑھانے کی اجازت دینے کے بعد دہلی حکومت کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔

Odisha Road Accident: اوڈیشہ کے گنجم علاقے میں یہ حادثہ اتوار کی دیر رات پیش آیا۔ زخمیوں کو فوراً اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وزیراعلیٰ نے مہلوکین کے اہل خانہ کو 3-3 لاکھ معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔