Uniform Civil Code: یکساں سول کوڈ معاملہ پر کیا ہے نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو کا موقف؟
کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے پی ایم مودی کے اس بیان پر نشانہ سادھا ہے کہ 'دو قانون ہونے سے گھر نہیں چلے گا تو ملک دوہرے نظام سے کیسے چلے گا'۔ چدمبرم نے کہا کہ خاندان خون کے رشتوں کے دھاگے سے بندھا ہوتا ہے جب کہ قوم آئین سے چلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین لوگوں میں تنوع اور کثرتیت کو تسلیم کرتا ہے۔
Amit Malviya: بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ کے خلاف بنگلور ومیں ایف آئی آر درج،راہل گاندھی کو لےکر کیا تھا ٹوئٹ
کانگریس لیڈررمیش بابو نے امیت مالویہ کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ اس شکایت میں کہا گیا ہے کہ جو ویڈیو ٹوئٹ کیا گیا ہے وہ سماجی ناانصافی کے خلاف ہے
Karnataka Politics: “سدھارمیا خوفزدہ تھے… اگر میں ہوتا تو…” : ڈی کے شیوکمار کے تبصرے سے پھر پیدا ہوئیں ‘دراڑ’ کی قیاس آرائیاں
ڈی کے شیوکمار کے تبصرے کے بارے میں پوچھے جانے پر، ریاستی وزیر پریانک کھڑگے نے کہا، "میں یہ نہیں کہوں گا کہ سدھارمیا خوفزدہ ہو گئے... چیف منسٹر عوامی رائے کے تئیں حساس ہیں... کبھی کبھی جھوٹ گھڑ لیا جاتا ہے اور اچھے فیصلوں میں تاخیر ہو جاتی ہے۔
Maharashtra: شندے حکومت نے باندرہ سی لنک کا نام بدلا، اب ویر ساورکر سیتو کے نام سے پکارا جائے گا، ٹرانس ہاربر لنک بنا اٹل پل
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق شندے کی کابینہ کی میٹنگ میں ریاست مہاراشٹر میں 700 مقامات پر ہندو ہردئے سمراٹ بالاصاحب ٹھاکرے کلینک شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس کے لیے 210 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔
Ravi Kishan’s Daughter: اگنیویر بنیں ایم پی روی کشن کی بیٹی ایشیتا، بہت جلد ہندوستانی فوج میں ہوں گی شامل
اداکار روی کشن اور بیٹی ایشیتا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مشہور فوٹوگرافر وریندر شکلا نے اسے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ بھوجپوری اداکار روی کشن کی 21 سالہ بیٹی ایشیتا شکلا اگنی پتھ اسکیم کے تحت دفاعی فورس میں شامل ہوں گی۔
Weather Update Today: پہاڑی ریاستوں میں موسلا دھار بارش سے تباہی ،اورنج الرٹ جاری
دہلی میں بھی پچھلے کچھ دنوں سے بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ نہیں ہوا۔ قومی راجدھانی میں محکمہ موسمیات نے 3 جولائی تک تیز ہوا کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
Eid-Ul-Adha 2023: قربانی کے لیے بکرا لانے پر ہنگامہ، ہنومان چالیسہ پڑھی، لگائے جئے شری رام کے نعرے
تنظیم کے لوگوں نے وہاں ہنومان چالیسہ کا ورد کیا اور پھر جئے شری رام کے نعرے لگائے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے ہنگامہ کرنے والے لوگوں کو سمجھایا۔
Rahul Gandhi: راہل گاندھی اچانک پہنچے مکینک کی دکان پر، سیکھا بائک ٹھیک کرنے کاطریقہ، کہا یہیں ہاتھ بناتے ہیں ہندوستان
پارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا، ''یہ ہاتھ ہندوستان بناتے ہیں۔ ان کپڑوں پر لگی کالکھ ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ ایسے ہاتھوں کی حوصلہ افزائی کا کام کوئی عوامی لیڈر ہی کرتا ہے
Eid-Ul-Adha 2023: عید الاضحی پر قربانی کے حوالے سے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دی بڑی ہدایت
وزیراعلیٰ نے عید الاضحی پر قربانی کے لیے جگہ کی نشان دہی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے ساتھ متنازعہ مقامات پر قربانی نہ کرنے کی بھی سخت ہدایات دی گئی ہیں۔
Bus Accident: دتیا میں خوفناک حادثہ، ندی میں جاگرا بے قابو ٹرک، 10 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
یہاں بوہارا ندی میں ٹرک گرنے کی اطلاع ملتے ہی گاؤں والے بچاؤ کے لیے پہنچ گئے اور بچانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ گاؤں والوں نے انتظامیہ کو اس کی اطلاع دی۔