Bharat Express DD Free Dish

قومی

پی ایم مودی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہندوستان اور کروشیا مشترکہ اقدار جیسے جمہوریت، قانون کی حکمرانی، تکثیریت اور مساوات کے پابند ہیں، یہ ایک خوش کن اتفاق ہے کہ پچھلے سال ہندوستان کے عوام نے مجھے اور کروشیا کے لوگوں نے وزیر اعظم آندریجے کو مسلسل تیسری بار خدمت کرنے کا موقع دیا ہے۔ اس عوامی اعتماد کے ساتھ، ہم نے اپنی تیسری مدت کے لیے اپنی رفتار کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں کروشیا کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس تاریخی دورے کے دوران میرا پُرجوش خیرمقدم کیا۔ یہ دورہ ہماری دوستی اور باہمی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہے۔

اندور کے تاجر راجہ رگھوونشی کی مسخ شدہ لاش 2 جون کو مشرقی خاصی ہلز ضلع کے سوہرا-چیراپنجی علاقے میں وی ساوڈونگ پارکنگ لاٹ کے نیچے سے ایک کھائی سے برآمد ہوئی تھی۔ جیسے جیسے کیس کی تفتیش آگے بڑھی، شک کی سوئی سونم کی طرف مڑ گئی۔ اس دوران سونم نے یوپی کے غازی پور میں پولیس کے سامنے خودسپردگی کی۔ پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ سونم اس واقعے کی ماسٹر مائنڈ تھی۔

مہاراشٹر میں جنوری 2025 سے اب تک کل 23,923 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جن میں سے 2,228 مریض مثبت پائے گئے ہیں۔ ان متاثرین میں سے 1807 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے صحت یاب ہونے کی شرح 81.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ہزاری باغ کے علاقے برکٹھا بلاک میں پانی بھری سڑک پر بس ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل بدھ کے روز جمشید پور، دھنباد اور بوکارو میں تین سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اتر پردیش حکومت کے ماہی پروری کے وزیر ڈاکٹر سنجے کمار نشاد نے جمعرات کے روز میرٹھ ڈویژن کے میرٹھ ضلع میں واقع چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے سبھاش چندر بوس آڈیٹوریم میں منعقدہ ڈویژنل سیمینار سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں وزیر نے ماہی گیر برادری کی ہمہ گیر ترقی کے لیے مرکزی اور …

الہ آباد ہائی کورٹ نے آزاد جنت نشا اسکول کواس کی زمین سے بے دخلی کے معاملے میں بڑی راحت دی۔ یہ اسکول سنبھل کے علاقے عالم سرائے میں واقع ہے اورایک دیرینہ تعلیمی ادارہ ہے، جوکئی دہائیوں سے بلا رکاوٹ تعلیمی خدمات انجام دے رہا ہے۔

اڈانی گروپ کی وسیع گرین انرجی حکمت عملی امبوجا اور اے سی سی کی پیش رفت میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ گروپ نے بھارت میں گرین انرجی منتقلی کے لیے 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم ظاہر کیا ہے، جس کے تحت 2030 تک قابل تجدید توانائی کی صلاحیت 14.2 گیگا واٹ سے بڑھا کر 50 گیگا واٹ کی جائے گی۔

دیویہ دیشمکھ کی یہ جیت نہ صرف بھارت کے لیے فخر کا مقام ہے بلکہ یہ شطرنج کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک نئی تحریک بھی ہے۔ ان کی لگن، محنت اور عزم مستقبل میں بھارت کو عالمی سطح پر شطرنج میں نمایاں مقام دلانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو سمیت کئی سینئر وزراء کے گھر پٹنہ کے پوش علاقے پولو روڈ میں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مجرم راہل کمار کو قتل کرنے کے ارادے سے آئے تھے، جب نشانہ چوک گیا تو فرار ہوگئے۔ حالانکہ، اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔