Bharat Express

Odisha Bus Accident: اوڈیشہ میں دردناک بس حادثہ، 12 کی موت، وزیراعلیٰ نے کیا معاوضے کا اعلان

Odisha Road Accident: اوڈیشہ کے گنجم علاقے میں یہ حادثہ اتوار کی دیر رات پیش آیا۔ زخمیوں کو فوراً اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وزیراعلیٰ نے مہلوکین کے اہل خانہ کو 3-3 لاکھ معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔

اوڈیشہ میں ہوئے دردناک سڑک حادثہ میں 12 افراد کی موت ہوگئی۔ (تصویر: اے این آئی)

Odisha Bus Accident: اوڈیشہ کے گنجم علاقے میں دردناک بس حادثہ ہوا ہے۔ اس حادثے میں اب تک 12 افراد کی موت ہوجانے کی خبر ہے اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں اس حادثہ کے بعد اوڈیشہ کے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک نے بس میں سوار لوگوں کی موت کے بعد گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اورمہلوکین کو 3-3 لاکھ روپئے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اتوار (25 جون) کی رات اوڈیشہ کے گنجم علاقے میں دو بسوں کے درمیان ٹکرہوگئی۔ یہ حادثہ گنجم کے دگپہانڈی کے پاس ہوا۔ حادثہ کے بعد کئی لوگ بس میں پھنس گئے تھے، جنہیں مشکل سے باہرنکالا گیا۔ بتایا جار ہا ہے کہ حادثے میں ابھی تک 12 افراد کی موت ہوگئی، جن میں سے 6 مرد، 4 خواتین اور 2 نابالغ شامل ہیں۔ حادثے کے بعد سبھی زخمیوں کو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔

دو بسوں میں آپس میں ٹکر کے بعد ہوا حادثہ

گنجم کی ڈی ایم کے مطابق، زخمیوں کو فوری علاج کے لئے ایم کے سی جی میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔ مریضوں کے علاج کے لئے یہاں سبھی ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈی ایم نے بتایا کہ معاملے کی جانچ جاری ہے۔ بہرام پور کے ایس پی سرونا وویک نے بتایا کہ حادثہ اتوار کی رات تقریباً ایک بجے ہوا، جب او آرسی ٹی سی اور پرائیویٹ بس میں آپس میں ٹکرہوگئی۔

 بھارت ایکسپریس۔