Bharat Express

قومی

ہم' کے سربراہ اور بہار کے سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی اپنے بیانات کو لے کر ہمیشہ بحث میں رہتے ہیں۔ 22 جولائی کو دو روزہ دورے پر کشن گنج پہنچے جیتن رام مانجھی نے شیرشاہ واڑی برادری کو غیر ملکی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے سرحدی علاقوں میں موجود قبائلیوں کی زمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے

راجستھان کے بھرت پور ضلع کی یہ سیٹ بھی کمال کی ہے۔اس سیٹ پر 2018 میں مایاوتی اور اکھلیش یادو کے درمیان مقابلہ ہوا تھا، جس میں مایاوتی نے جیت حاصل کی تھی۔ جبکہ اکھلیش کی سماج وادی پارٹی کو 25 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ بی ایس پی کے واجب علی نے ایس پی کے نیم سنگھ کو ہرایا۔

وارانسی واقع گیان واپی مسجد احاطے کے اے ایس آئی سروے پر لگی روک کو الہ آباد ہائی کورٹ نے کل برقرار رکھا تھا۔ آج اس پر دوبارہ سماعت ہوئی، لیکن عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے اور اب تین اگست کو فیصلہ آئے گا۔

ایس پی لیڈر نے دعویٰ کیا کہ ملک میں زیادہ تر ہندو مندر اور تیرتھ استھل بودھ مٹھوں کو منہدم کر کے بنائے گئے تھے۔

 بہار کے کٹیہارمیں بجلی محکمہ کے خلاف ہوئے احتجاج کے دوران پولیس کی طرف سے گولی چلائی گئی۔ دو نوجوانوں کی جان چلی گئی۔ اسدالدین اویسی نے حادثہ سے متعلق بہار حکومت پر تنقید کی ہے۔

کانگریس کی ایک نگرانی ذیلی کمیٹی نے بدھ کو یو ایف او یعنی (فضا میں کسی نامعلوم شئے کا نظر آنا)  کے معاملہ پر سماعت کی۔ اس سماعت کے لیے دباؤ ڈالنے والے اراکین پارلیمنٹ نے حکومت سے کہا کہ وہ یو ایف او  کے بارے میں زیادہ شفافیت اختیار کرے۔ امریکی بحریہ کے سابق پائلٹ ریان گریوز نے کہا، 'اگر یو ایف او ایلین ڈرون ہیں تو یہ  قومی سلامتی کا مسئلہ ہے

اجیت پوار نے ایکناتھ شندے کی قیادت والی مہاراشٹر حکومت میں نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ جب کہ این سی پی کے آٹھ دیگر ایم ایل ایز نے کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا۔ اس کے بعد اجیت پوار کےخیمہ  نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر این سی پی کے نام اور نشان کا دعویٰ کیا

بی جے پی نے حال ہی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی 391 مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا جس میں بی جے پی کے 61 مسلم امیدواروں نے کامیابی بھی حاصل کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ راجستھان میں دلتوں پر مظالم عروج پر ہیں۔ منشیات کا کاروبارعروج پر ہے۔ ہمارے تیج تہواروں پر خطرہ منڈلا رہا ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ پتھر کب برسیں گے، کب گولیاں برسیں گی، کب کرفیو لگے گا۔ راجستھان کے لوگ اپنی بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو برداشت نہیں کر سکتے۔

بی جے پی آر ایس ایس صرف اقتدار چاہتی ہے اور اقتدار حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہے۔ اقتدار کے لیے وہ منی پور کو جلا دیں گے، پورے ملک کو جلا دیں گے۔ انہیں ملک کے دکھ درد کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ راہل نے کہا کہ آر ایس ایس-بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نظریاتی جنگ چل رہی ہے۔