Bharat Express

قومی

کچاتھیو ایک جزیرہ ہے جو رامیشورم اور سری لنکا کے درمیان واقع ہے جسے دونوں ممالک کے ماہی گیر اپنی روزی روٹی کے لیے استعمال کرتے تھے۔ یہ علاقہ سری لنکا کو 1974 میں ’انڈو سری لنکا میری ٹائم معاہدے‘ کے تحت دیا گیا تھا

مہاراشٹر کے سابق وزیراور این سی پی رہنما نواب ملک کو قریب ڈیڑھ سال بعد راحت کی خبر سننے کو ملی ہے۔ دراصل جمعہ (11 اگست) کو سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مہاراشٹر کے سابق وزیر نواب ملک کو بڑی راحت دے دی ہے۔

کمار نے موجودہ بی جے پی قیادت پر "دوسری ترجیحات" رکھنے کا الزام لگایا اور بہار کو خصوصی درجہ دینے سے انکار اور ریاستی حکومت کے ذریعہ شروع کی گئی اسکیموں کا کریڈٹ لینے کی مبینہ کوششوں کی شکایت کی۔

لال قلعہ پر حفاظتی انتظامات کے  پیش نظر راستے پر دہلی پولیس کے 10,000 سے زیادہ اہلکار تعینات کیے جائیں گے، 1000 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، تاکہ آنے جانے والے تمام لوگوں اور مشکوک لوگوں پر نظر رکھی جائے گی

سینئر ایڈوکیٹ مکل روہتگی اور یوپی کے ایڈوکیٹ جنرل اجے کمار مشرا نے یوپی حکومت کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے بنچ کو بتایا کہ ہر انکاؤنٹر کیس کی جانچ سی آر پی سی کی دفعات کے تحت کی گئی ہے۔

شفیق الرحمن برق نے کہا، یہ ٹھیک ہے، جب یوم آزادی ہوتا ہے، ہر کوئی جھنڈا لہراتا ہے، جلوس نکالتا ہے، سب کچھ کرتا ہے۔ جب ہوگا تو گھر کے بچے جھنڈا لگاتے ہیں، جھنڈا ہم  اپنے گھر پر بھی لگائیں گے

اگر آپ نے کل دیکھا ہوگا تو آپ  کو اندازہ ہوگا کہ کیسے پی ایم مودی منی پور پر ہنس ہنس کر بات کررہے تھے، مذاق اڑا رہے تھے، یہ ان کو زیب نہیں دیتا ہے۔ اگر ملک میں  تشدد ہورہا ہے ۔ کہیں کوئی مسئلہ ہے توملک کے وزیراعظم کو دو گھنٹے مذاق نہیں اڑانا نہیں چاہیے۔ کل کا موضوع کانگریس نہیں تھا، میں بھی نہیں تھا۔ موضوع منی پور تھا۔

Parliament Monsoon Session 2023: عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن راگھو چڈھا کے خلاف راجیہ سبھا سے بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ یہ کارروائی فرضی دستخط معاملے میں کی گئی ہے۔

پارلیمنٹ میں جاری مانسون سیشن کا دور جاری تھا،تاہم آج دو پھر پارلیمنٹ کی کاروائی غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔

ویڈیو کے آغاز میں پی ایم مودی کہتے ہیں، "ملک کے لوگ بھی کہہ رہے ہیں، یہ لوٹ کی دکان ہے، یہ لوٹ کا بازار ہے۔ نفرت ہے، گھپلے ہیں، بد عنوانی ہے۔ اس کے بعد ویڈیو میں ایک گانا چل رہا ہے 'تم نے کھولی ایک دکان، کیا کیا رکھ ہے ساماں'۔ ساتھ ہی راہل اور سونیا کے ویژول بھی چلتے ہیں۔