Bharat Express DD Free Dish

AAP MP Raghav Chadha Suspended: عام آدمی پارٹی کے ایم پی راگھو چڈھا کو راجیہ سبھا سے معطل کردیا گیا، جانئے بڑی وجہ

Parliament Monsoon Session 2023: عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن راگھو چڈھا کے خلاف راجیہ سبھا سے بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ یہ کارروائی فرضی دستخط معاملے میں کی گئی ہے۔

کیا راگھو چڈھا اپنی نئی پارٹی بنائیں گے؟

Parliament Monsoon Session 2023: عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کو فرضی دستخط معاملے میں راجیہ سبھا سے معطل کردیا گیا ہے۔ راجیہ سبھا میں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کے خلاف تجویز پیش کی جا رہی ہے۔ ایوان میں ان کے طرزعمل کو قابل مذمت بتایا گیا۔

راجیہ سبھا میں بی جے پی لیڈراوررکن پارلیمنٹ پیوش گوئل نے راگھو چڈھا کے معاملے کا ذکرکیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت سنگین معاملہ ہے، جس طرح سے بغیر اراکین کی جانکاری کے ان کا نام لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، وہ بہت ہی غلط بات ہے۔

کب تک جاری رہیں گے راگھو چڈھا معطل

پیوش گوئل نے کہا کہ بعد میں راگھو چڈھا نے ایوان سے باہرجاکرکہا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے اور وہ اس معاملے پرٹوئٹ بھی کرتے رہے۔ جب تک استحقاق کمیٹی (پریویلیج کمیٹی) کی خلاف ورزی کی رپورٹ نہیں آجاتی ہے۔

رپورٹ آنے تک سنجے سنگھ بھی معطل

مرکزی وزیر اورراجیہ سبھا کے لیڈرپیوش گوئل نے یہ بھی کہا کہ سنجے سنگھ نے بھی جس طرح کا طرزعمل پیش کیا وہ بھی قابل مذمت ہے۔ وہ معطلی کے بعد بھی ایوان میں بیٹھے رہے۔ اس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی بھی معطل کرنی پڑی۔ یہ چیئرکی توہین ہے۔ سنجے سنگھ اب تک 56 بار ویل میں آچکے ہیں، جو دکھاتا ہے کہ وہ ایوان کی کارروائی میں رخنہ اندازی کرنا چاہتے ہیں۔ سنجے سنگھ راجیہ سبھا کی خصوصی استحقاق کمیٹی کی رپورٹ آنے تک معطل رہیں گے۔

 بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read