Bharat Express DD Free Dish

قومی

نوکریوں کے لیے زمین کے معاملے میں الزام لگایا گیا ہے کہ بہار کے مختلف باشندوں کو 2004-2009 کے دوران ملازمتیں دی گئیں کیونکہ انہوں نے یا ان کے خاندان کے افراد نے اپنی زمین اس وقت کے وزیر ریلوے لالو پرساد یادو کے خاندان کے افراد کے نام منتقل کی تھی۔

جموں وکشمیر کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ 2019 میں جو کہا گیا تھا اورآج کی حقیقت میں فرق ہے۔ پہلگام حملے سے متعلق انہوں نے کہا کہ کئی چیزیں ہیں، جس پرمرکزی حکومت کوجواب دینا ہوگا۔

وزیراعظم مودی نے اپنے بیان میں وکاس بھی، وراثت بھی کے نظریے کی عکاسی کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت صرف ترقی ہی نہیں بلکہ اپنی روحانی، تہذیبی اور تاریخی وراثت کی بازیابی و تحفظ کا بھی پختہ عہد رکھتا ہے۔ یہ آثار، جو بدھ مت کے اہم ترین تبرکات میں شمار کیے جاتے ہیں، بھارت کے لیے نہ صرف روحانی بلکہ بین الاقوامی ثقافتی اہمیت بھی رکھتے ہیں، اور ان کی واپسی ایک تاریخی کامیابی ہے۔

وزارت تعلیم کی جانب سے ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم کے دفتر نے لکھا کہ مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے وضاحت کی ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 نے ہندوستانی تعلیم کو کیسے جامع، شمولیتی اور مستقبل کے لیے موزوں بنایا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان مجوزہ فون کال کے لیے دونوں حکومتیں رابطہ کاری کر رہی ہیں، کیونکہ  پی ایم مودی اس وقت بھارتی پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں مصروف ہیں۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو 2030 تک 190 بلین ڈالر سے بڑھا کر 500 بلین ڈالر تک لے جانے کے ہدف کا حصہ ہے۔

یہ رپورٹ تعلیم کے معیار میں بہتری، طلبہ کی مہارت سازی، اور تعلیمی انصاف کے نئے دور کی طرف ایک انقلابی قدم کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

جیا بچن نے کہا:"سر، سب سے پہلے تو میں آپ لوگوں کو مبارکباد دوں گی کہ آپ نے ایسے مصنف رکھے ہوئے ہیں، جو بڑے بڑے نام تجویز کرتے ہیں۔ یہ نام 'سندور'  دیا کیوں ؟ سندور تو اجڑ گیا لوگوں کا، جو مارے گئےجن کی بیویاں رہ گئیں۔ پلیز، آپ بتائیے۔"

لداخ کی وادی گلوان میں فوجی گاڑی پرمٹی کے تودے گرنے سے بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے میں دو فوجی اہلکار شہید اور تین شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہوائی جہازکے ذریعہ لیہہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ دربُک سے چونگ تاش جانے والی فوجی گاڑی کے ساتھ پیش آیا۔

بھارت اب افریقی ممالک اور جنوبی ایشیائی پڑوسیوں میں توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ ’نیبرہڈ فرسٹ‘ اور ’ایکٹ ایسٹ‘ پالیسیوں کے تحت بھارت توانائی، بنیادی ڈھانچے اور تجارت کے ذریعے خطے میں اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے۔

یہ اقدامات نہ صرف تعلیم کو عام افراد کے لیے قابلِ رسائی بناتے ہیں بلکہ طلبہ کو بدلتے ہوئے عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے بھی تیار کرتے ہیں۔ جیسے جیسے بھارت اپنے تعلیمی اہداف کی سمت بڑھ رہا ہے، NEP 2020 اس سفر کے لیے ایک مضبوط، سائنسی اور مستقبل ساز بنیاد فراہم کر رہا ہے۔