Bharat Express

قومی

حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکز کے سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کی تعریف کی تھی اور ای وی ایم کے معاملے پر کانگریس کو مشورہ دیا تھا۔ جس کے بعد ایسی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں تھی۔

اس سے قبل لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو اپنی بہن پرینکا گاندھی واڈرا کے ساتھ کرسمس کی تقریب میں دیکھا گیا تھا۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے بھی راہل گاندھی کے ساتھ پروگرام میں شرکت کی۔

سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نے اتوار (22 دسمبر) کو اٹاوہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بینک لمیٹڈ کے 74 ویں سالانہ کنونشن پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، دہلی، تمل ناڈو، ہریانہ اور تلنگانہ مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی میں ایف ڈی آئی حاصل کرنے والی سرفہرست ریاستوں میں شامل تھے۔

حیدرآباد میں اداکار اللو ارجن کے جوبلی ہلس کے گھر کے باہر کچھ نامعلوم افراد نے پتھراؤ کیا اور احتجاج کیا۔ اس معاملے میں جے اے سی لیڈروں پر پتھر بازی کا الزام لگایا گیا ہے اور پولیس نے جے اے سی لیڈروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

کھیڑا نے کہا کہ کانگریس کے تمام ممبران پارلیمنٹ، راجیہ سبھا اور لوک سبھا ممبران، سی ڈبلیو سی ممبران کے ساتھ، 23 دسمبر کو اپنے اپنے حلقوں، ریاستی ہیڈکوارٹر یا ضلع ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کریں گے۔ وہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کریں گے۔

مایاوتی نے سماج وادی پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دراصل بابا صاحب سمیت بہوجن سماج میں پیدا ہونے والے مہان سنتوں، گرووں اور مہاپرش کو پورا احترام اور عزت صرف بی ایس پی حکومت میں ہی مل پائی،  جو ان ذات پرست جماعتوں کو ہضم نہیں ہوتی۔

کانگریس لیڈر دگ وجئے سنگھ نے جمعرات کو پارلیمنٹ کمپلیکس میں بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ہاتھا-پائی سے متعلق لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی پر لگائے گئے الزامات کو بھی مسترد کردیا۔

ہفتہ کے روز گجرات ہائی کورٹ کے وکیل کو ایک مشکوک پارسل بھیجے جانے کے بعد سابرمتی کے علاقے میں بم دھماکہ ہوا تھا۔ پارسل میں دھماکے سے پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم روپن باروٹ اور اس کے ساتھیوں نے یہ دھماکہ کیا تھا۔

وزیر اعظم کے اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط بھی ہونے والے ہیں۔ ہندوستانی حکومت خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔