Congress holds meeting with Manipur Leadership: منی پور کی قیادت کے ساتھ کانگریس کی میٹنگ، منی پور میں ایس او او معاہدہ ختم کرنے اور بے گھر افراد کی محفوظ واپسی کا مطالبہ
یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہوئی ہے جب منی پور میں مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں لوگوں نے امپھال میں کوآرڈینیٹنگ کمیٹی آن منی پور انٹیگریٹی کی جانب سے منعقدہ ریلی میں شرکت کی۔ پہاڑی اور وادی کے علاقوں کے رہائشیوں نے ریلی میں شامل ہوکر سسپنشن آف آپریشنز معاہدہ ختم کرنے اور اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی محفوظ واپسی کا مطالبہ کیا۔
نیشنل کانفرنس میں زبردست اختلاف! 18 اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو لکھا خط، کابینہ میں تبدیلی سمیت کیا یہ بڑا مطالبہ
یادداشت پر دستخط کرنے والے اراکین اسمبلی نے عوامی توقعات اور حکومت کے درمیان بڑھتی دوری، منتخب نمائندوں سے مشورہ نہ کیے جانے اور ان کی شکایات پر توجہ نہ دینے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ 30 اکتوبر کی تاریخ والی اس یادداشت میں ناراض اراکین اسمبلی نے نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت کے کام کاج پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے دو سال مکمل ہونے کے باوجود جوابدہی کا فقدان ہے اور اہم پالیسی و سیاسی معاملات پر منتخب نمائندوں سے مناسب مشاورت نہیں کی جاتی۔
دہلی-این سی آر میں گرین پٹاخے جلانے کی اجازت، سپریم کورٹ نے دیوالی پر دو دن کی چھوٹ دی
جسٹس ایم ایم سندریش اورجسٹس پرسنّا بی ورالے کی بنچ نے 29 اکتوبر کے اپنے حکم میں محدود مدت کے لیے صرف تصدیق شدہ گرین پٹاخوں کی تیاری، فروخت اوراستعمال کی اجازت دی ہے۔ 7 اور8 نومبر2026 کوصبح 6 بجے سے 7 بجے تک اوررات 8 بجے سے 10 بجے تک ہی پٹاخے جلائے جا سکیں گے۔ اسپتالوں، نرسنگ ہوم، صحت مراکز، اولڈ ایج ہوم، تعلیمی اداروں اورنوٹیفائیڈ خاموش علاقوں کے 300 میٹرکے دائرے میں پٹاخے جلانے پر پابندی رہے گی۔
Priti Adani on PM Modi Varanasi: پریتی اڈانی نے وزیر اعظم مودی کی دوراندیش قیادت کی تعریف کی، بتایا کیسے بدلی کاشی کی تصویر؟
اپنے خطاب کے اختتام پر ڈاکٹر پریتی اڈانی نے کہا کہ آج دنیا کے پاس غیر معمولی ٹیکنالوجی اور وسائل موجود ہیں، اس کے باوجود جنگ، بدامنی اور ماحولیاتی بحران برقرار ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کاشی جس طرح اپنی جڑوں اور روایات کو محفوظ رکھتے ہوئے جدید ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، اسی توازن کی ضرورت آج ہر شعبے میں ہے۔
Jhunjhunu Tragedy: وزیر اعظم مودی نے جھنجھنو حادثے پر کیا افسوس کا اظہارِ، کیسے پیش آیا اتنا بڑا حادثہ؟
وزیر اعظم دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم کا پیغام شیئر کیا گیا، جس میں انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی پرارتھنا کی۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے حادثے میں جان گنوانے والے ہر شخص کے اہل خانہ کو وزیر اعظم قومی امدادی فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2 لاکھ روپے کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔
Rajasthan Accident: راجستھان میں سڑک تعمیر کے دوران کرنٹ لگنے سے 8 مزدوروں کی موت، اشوک گہلوت نے پوچھا، ان اموات کا ذمہ دار کون؟
اشوک گہلوت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ حادثے میں اپنے اہل خانہ کو کھونے والے خاندانوں کی تکلیف کا تصور کرکے دل بے چین ہو جاتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مرنے والوں کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ دیا جائے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے۔
Ram Mandir Donation Theft Case: سپریم کورٹ نے ختم کی نگرانی، مجسٹریٹ کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت، جانئے پوری تفصیل
سماعت کے دوران اتر پردیش حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کو بتایا گیا کہ معاملے کی جانچ مکمل ہونے کے بعد چارج شیٹ داخل کی جا چکی ہے۔ اس کے بعد عدالت نے معاملے کی نگرانی جاری رکھنے کے بجائے عرضیوں کو نمٹا دیا۔ بنچ نے کہا کہ یہ صرف ملزم اور ریاست کے درمیان کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ اس میں عوامی مفاد کا پہلو بھی شامل ہے۔
Reliance Share Price: ریلائنس نے 45 منٹ میں کمائے 1.29 لاکھ کروڑ روپے،پہلے منافع میں رقم کی تاریخ، اب شیئر بازار میں مچائی دھوم
ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز میں زبردست تیزی کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں 1.29 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق جب کمپنی کا شیئر دن کی بلند ترین سطح 1,259 روپے پر پہنچا تو اس کی مارکیٹ ویلیو بڑھ کر 17,04,357.77 کروڑ روپے ہو گئی تھی۔اس کے مقابلے میں جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 15,75,143.36 کروڑ روپے تھی۔ اس طرح کاروباری سیشن کے دوران ریلائنس انڈسٹریز کی مارکیٹ ویلیو میں مجموعی طور پر 1,29,214.41 کروڑ روپے کا اضافہ درج کیا گیا۔
’ان شاء اللہ‘ کہنے پربھی کہا جاتا ہے پاکستانی، ہندوستان کوہم پراتنا شک کیوں ہے؟ پی ڈی پی کے یومِ تاسیس پرمحبوبہ مفتی نے اٹھایا بڑا سوال
محبوبہ مفتی نے کشمیری نوجوانوں کو مبینہ طور پر ہراساں کئے جانے، مقامی ملازمین کو ملازمتوں سے نکالے جانے اور قبائلی برادریوں کے خلاف کارروائیوں پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں کشمیریوں کو کیوں مارا پیٹا جاتا ہے؟ ہمارے لوگ جیلوں میں کیوں ہیں، کشمیری افسروں کو ان کی ملازمتوں سے کیوں نکالا جا رہا ہے اور ہمارے قبائلی لوگوں کو ان کی زمینوں سے کیوں بے دخل کیا جا رہا ہے؟
Ambuja Cement, part of Adani Group: اڈانی گروپ کی امبوجا سیمنٹ کا 14,500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان، پیداوار میں 30 ایم ٹی پی اے کا ہوگا اضافہ
کمپنی کے منصوبے کے مطابق نئے گرائنڈنگ پلانٹس کے ذریعے مغربی خطے میں 15.5 ایم ٹی پی اے، مشرقی خطے میں 11.6 ایم ٹی پی اے اور شمالی خطے میں 2.9 ایم ٹی پی اے پیداواری صلاحیت کا اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ کلنکر کی پیداوار بھی بڑھائی جائے گی۔مشرقی خطے میں آسام کے عمرنگسو میں 4 ایم ٹی پی اے، مغربی خطے میں مہاراشٹر کے مراٹھا میں 4 ایم ٹی پی اے اور گجرات کے مندرا میں 2.3 ایم ٹی پی اے کلنکر پیداواری صلاحیت تیار کی جائے گی۔





