Bharat Express DD Free Dish

قومی

پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کی موجودہ اولڈ قیادت ناکام ہوچکی ہے اور اب اس کی باگ ڈور'مسلم جین زی' کے ہاتھوں میں سونپ دینی چاہئے کیونکہ جمہوریت میں اپنے مقاصد کے حصول کے لئے سڑکوں پر اترنے اور جیل جانے کا سبق یاد رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے، جو ہمارے موجودہ جید علماء کرام بالکل بھول چکے ہیں۔ بس انھیں یاد ہے تو اپنے آبا واجداد کی عظیم قربانیاں جس کا وہ باربار حوالہ دے کراپنے آپ کو مطمئن کرلیتے ہیں۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا محمود اسعد مدنی نے مجلس عاملہ کے فیصلوں پرر وشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سرکارکی جانب سے یک طرفہ کارروائیوں اورمتعدد معاملات میں انتظامیہ کے جانبدارانہ رویے کے باعث متاثرین کے لیے عدالتی ذرائع سے مؤثرقانونی چارہ جوئی کے مواقع بھی محدود ہوتے جا رہے ہیں۔ اگرکسی ایک کمیونٹی کے خلاف یک طرفہ کارروائیاں ہوں اورانہیں انتظامی سطح پرسرپرستی حاصل ہوتویہ صورتِ حال انتہائی تشویش ناک ہے۔

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف معطلی اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ راؤت نے ایس آئی آر کے عمل اور الیکشن کمیشن کے کام کاج پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان سورَو داس کو مقامی لوگوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ اسکول میں بغیر اجازت داخل ہونے کی کوشش پر پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے انہیں اور ان کی ٹیم کو وہاں سے باہر نکالا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا انعقاد کیا۔ اس دوران حکمرانی اور انتظامی نظام کو زیادہ مؤثر بنانے اور اسے زمینی ضروریات سے جوڑنے کے لیے کیے گئے کئی تجربات کا بھی ذکر کیا گیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا ہے۔ 4 الگ الگ دنوں میں ہونے والے اس شِور میں شخصیت سازی، عوامی اعتماد، وزارتوں کی کارکردگی اور مؤثر ابلاغ جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی قانونی معاونت اور پیروی کے نتیجے میں بریلی تشدد کیس کے ایک ملزم عمران عرف امروز کو الہ آباد ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔

میرٹھ کے لِساڑی گیٹ علاقے میں شراب کی دکان پر مقررہ قیمت سے زیادہ رقم وصول کرنے کی مخالفت کرنے پر دبنگوں نے ایک نوجوان کو بے رحمی سے پیٹ دیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے بہوجن سماج پارٹی میں بڑا تنظیمی ردوبدل، مایاوتی نے لکھنؤ کی اہم میٹنگ میں اپنے بھتیجے ایشان آنند کو پارٹی کا نیا قومی کنوینر مقرر کردیا

دہلی کے شالی مار باغ میں مسجد اور اس کے آس پاس کی مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے بعد سیاسی لیڈران کی جانب سے آوازیں بلند ہونے لگی ہیں، اپوزیشن نے بی جے پی پر مذہب کے نام پر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔