Bharat Express DD Free Dish

قومی

انہوں نے مزید کہا: "یہ مرکز برطانیہ اور اس کے متحرک ٹیک منظر کے ساتھ ہماری وابستگی کا ثبوت ہے، اور AI، کوانٹم کمپیوٹنگ اور اس سے آگے کی اگلی نسل کے حل تیار کرنے کے لیے ایک فوکل پوائنٹ ہوگا۔"

جموں سری نگر کوریڈور میں بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، جس میں 45,000 کروڑ روپے متعدد سڑکوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں تاکہ سفر کے وقت کو کم کیا جا سکے اور علاقائی رابطوں کو بہتر بنایا جا سکے۔

پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن میں امریکی ٹیرف وقف ترمیمی بل سمیت تمام موضوعات پرہنگامہ ہوسکتا ہے۔ اپوزیشن پارٹی کانگریس نے حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی تیاری کی ہے۔ وہیں حکومت کی وقف بل کو منظورکرانے کی کوشش رہے گی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ہندوستان اپنے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے عالمی سب میرین کیبل نیٹ ورک کا ایک بڑا مرکز بن سکتا ہے۔

ایچ اے ایل نے مختلف ہندوستانی نجی کمپنیوں جیسے ایل اینڈ ٹی، الفا ٹوکول انجینئرنگ سروسز، ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹڈ، وی ای ایم ٹیکنالوجیز اور لکشمی مشن ورکس کے ساتھ تیجس مارک-1 اے فائٹرز کے لیے بڑے ماڈیولز کی فراہمی کے لیے آرڈر دیے تھے۔

کانگریس نے کہا ہے کہ بی جے پی کے کہنے پر ای ڈی کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کی بھیلائی رہائش گاہ پہنچی ہے۔

نائب صدرجگدیپ دھنکھڑکو ایمس کے کارڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹرراجیونارنگ کی نگرانی میں کریٹیکل کیئریونٹ (سی سی یو) میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی حالت پرنظر رکھے ہوئے ہے۔ مرکزی وزیرصحت جے پی نڈا بھی نائب صدر جمہوریہ کی صحت کے بارے میں دریافت کرنے ایمس پہنچے۔

10 مارچ کو بی جے پی کے مقبول لیڈر اور ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ کی طرف سے ’3 سال بے مثال، سروجنی نگر آبھار دیوس‘ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا، جنہوں نے سروجنی نگر اسمبلی حلقہ میں اب تک کئی تاریخی کام کیے ہیں۔

مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ بل کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کو بھیجنے کا ڈھونگ رچایا گیا لیکن اپوزیشن جماعتوں کی تجاویز اور سفارشات کو مسترد کر دیا گیا۔ یہاں تک کہ جو چودہ ترامیم کی گئیں ان میں بھی چالاکی سے ایسی شقیں شامل کی گئیں جن سے حکومت کو وقف املاک پر قبضہ کرنے میں آسانی ہو جائے۔

بھارت، مینلینڈ چین اور جاپان نے 2024 میں دفتری جگہ کی طلب کا 90 فیصد سے زیادہ حصہ لیا۔ H2 2024 کے دوران، آسٹریلیا میں لیزنگ میں کئی گنا اضافہ ہوا، جب کہ ہندوستان اور جاپان نے بالترتیب 11فیصد اور 5فیصد کی قابل ذکر سالانہ ترقی دیکھی۔