Bharat Express DD Free Dish

Two planes collide at Miami Airport: امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے میامی ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرائے، ویڈیو وائرل

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) اور پائلٹوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ایک آڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس آڈیو سے ٹکراؤ کے حالات کا پتہ چلتا ہے۔ اے ٹی سی کنٹرولر نے یو پی ایس کے عملے کو ہدایت دی تھی کہ وہ کوپا ایئرلائنز کے مسافر طیارے کو پہلے گزرنے کا راستہ دیں۔لیکن یو پی ایس کا طیارہ مقررہ حد سے کچھ آگے بڑھ کر مسافر طیارے کے راستے میں آگیا۔ ٹکراؤ کے فوراً بعد آڈیو میں ایک پائلٹ کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے،

نئی دہلی : امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہفتہ کی رات ایک بڑا طیارہ حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا۔ رات تقریباً سوا 9 بجے ایئرپورٹ کے دو ٹیکسی وے (رن وے اور ٹرمینل کو جوڑنے والا راستہ) کے چوراہے پر یو پی ایس کے بوئنگ 767 کارگو طیارے اور کوپا ایئرلائنز کے بوئنگ 737 مسافر طیارے کے درمیان ٹکر ہوگئی۔ راحت کی بات یہ رہی کہ دونوں طیاروں کی رفتار کم تھی، جس کی وجہ سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یو پی ایس کی پرواز 358 میامی سے کولمبیا کے شہر بوگوٹا کے لیے اڑان بھرنے کی تیاری کر رہی تھی، جبکہ کوپا ایئرلائنز کی پرواز 427 پاناما سٹی سے لینڈنگ کے بعد ٹرمینل کی جانب بڑھ رہی تھی۔

اے ٹی سی آڈیو میں قید ہوا ٹکراؤ کا پورا واقعہ

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) اور پائلٹوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ایک آڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس آڈیو سے ٹکراؤ کے حالات کا پتہ چلتا ہے۔ اے ٹی سی کنٹرولر نے یو پی ایس کے عملے کو ہدایت دی تھی کہ وہ کوپا ایئرلائنز کے مسافر طیارے کو پہلے گزرنے کا راستہ دیں۔لیکن یو پی ایس کا طیارہ مقررہ حد سے کچھ آگے بڑھ کر مسافر طیارے کے راستے میں آگیا۔ ٹکراؤ کے فوراً بعد آڈیو میں ایک پائلٹ کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے، ’’ہاں، ہم کچھ زیادہ آگے نکل گئے تھے اور دوسرے طیارے نے اپنے پر سے ہمیں چھو لیا۔‘‘وفاقی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق، کوپا ایئرلائنز کے بوئنگ 737 کے پر کا اگلا کنارہ یو پی ایس کے بوئنگ 767 طیارے کے اگلے حصے یعنی ناک سے ٹکرا گیا تھا۔ کوپا ایئرلائنز کے طیارے میں سوار ایک مسافر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں یو پی ایس کے کارگو طیارے کے اگلے حصے کو پہنچنے والا نقصان صاف دکھائی دے رہا ہے۔

دو افراد کو معمولی چوٹیں، ایئرپورٹ پر پروازوں کا آپریشن جاری

ٹکراؤ کی اطلاع ملتے ہی میامی ڈیڈ فائر ریسکیو کی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس معمولی حادثے میں دو افراد کو ہلکی چوٹیں آئیں۔ دونوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی اور انہیں اسپتال لے جانے کی ضرورت نہیں پڑی۔میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشن گریگ چن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام طیاروں کو متبادل ٹیکسی وے کی جانب موڑ دیا گیا ہے، اس لیے ایئرپورٹ کے معمول کے کام کاج پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔واضح رہے کہ یہ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب میامی سمیت پورے امریکہ کے ہوائی اڈے پہلے ہی شدید بدنظمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ جمعہ، 13 نومبر کو ایئر ٹریفک کنٹرول کے پرانے تکنیکی نظام اور ریڈار سسٹم میں خرابی کے بعد ایف اے اے نے ملک بھر میں طیاروں کی پروازوں پر عارضی پابندی (گراؤنڈ اسٹاپ) عائد کردی تھی، جس کے نتیجے میں ہزاروں پروازیں منسوخ ہوگئی تھیں یا ان میں تاخیر ہوئی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read