Bharat Express

قومی

برج بھوشن شرن سنگھ نے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پر جوابی حملہ کیا ہے۔ برج بھوشن کا کہنا ہے کہ پرینکا مجھے لے کر ملک کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ان میں ہمت ہے تو میرے خلاف انتخاب لڑ کر دکھائیں

اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے مہاراشٹر کے ناندیڑ میں کہا کہ کیا پاکستان سے آئی سیما حیدر کا معاملہ لو جہاد نہیں ہے؟ سیما نے کس قانون کے تحت شادی کی؟ ایسے میں بی جے پی پھر سے یو سی سی کی بات کر رہی ہے

مغربی بنگال کے پنچایتی انتخابات میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی پارٹی ٹی ایم سی اکثریت کے ساتھ انتخابات جیتتی نظر آرہی ہے۔ حالانکہ ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے۔ ٹی ایم سی پارٹی کارکنوں نے جیت کا جشن منانا شروع کر دیا ہے۔

دکاندار نے اپنی شکایت میں بتایا کہ 7 جولائی کو دہلی پولیس کے ایک کانسٹیبل نے اسے دھمکی دی کہ اگر اس نے 50 ہزار روپے ادا نہیں کیے تو وہ اس کی دکان نہیں چلنے دے گا اور پارکنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اجیت پوار نے 2 جولائی کو مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ ان کے ساتھ این سی پی کے آٹھ رہنماؤں نے بھی وزراء کے طور پر حلف لیا، لیکن ابھی تک محکموں کی تقسیم نہیں ہوئی ہے

وزیراعظم دفتر (پی ایم او) نے ایک ٹوئٹ میں یہ جانکاری دی۔ پی ایم او نے کہا،’’وزیراعظم نریندر مودی نے مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل اورآرگنائزیشن آف مسلم سکالرزکے سربراہ شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ سے ملاقات کی۔ دونوں نے بین المذاہب ہم آہنگی، امن کو آگے بڑھانے اورانسانی ترقی کے لئے کام کرنے کے مختلف پہلوؤں پربصیرت انگیز بات چیت کی۔‘‘

عدالت نے انڈین مجاہدین سے وابستہ دانش انصاری، آفتاب عالم، عمران خان اور عبیدالرحمٰن کو آئی پی سی کی مختلف دفعات اور غیرقانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے ٰ) کے تحت قصور وار ٹھہرایا۔

سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے مغربی بنگال پنچائیت انتخابات کے دوران پیش آئے پُرتشدد واقعات کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کی۔ اس پریس کانفرنس میں انہوں نے پُرتشدد واقعات کو لے کر مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کو تنقید کا نشانہ بنایا

گووندن نے الزام لگایا کہ بی جے پی حقیقت میں یو سی سی کے ذریعے ہندوتوا کے ایجنڈے کو نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مودی سرنیم ہتک عزت کیس میں راہل گاندھی کو ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا تھا۔ ان کی سزا کو برقرار رکھا گیا تھا۔ اس کے بعد راہل گاندھی سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔