Bharat Express

قومی

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ یونیفارم سول کوڈ آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق سے متصادم، ناقابل قبول اور ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے لئے نقصاندہ ہے۔

ایس پی سٹی ایس این تیورای نے بتایا کہ اہل خانہ سے ملی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ دو ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جانچ کرکے معاملے کی کارروائی کی جارہی ہے۔

آئی اپی ایس افسر روی سنہا کو خفیہ ایجنسی را کا سربراہ بنایا گیا ہے۔ روی سنہا 30 جون کو عہدہ سنبھالیں گے۔ فی الحال سامنت گوئل را کے سربراہ ہیں۔

اپنے جوش وجذبے کو شیئر کرتے ہوئے موٹرسائیکل کے دیوانے اور برانڈ ایمبیسڈر شاہد کپور نے کہا، "رکنا مشکل ہے" میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے شیل ایڈوانس ایک ایسا کیٹلسٹ بن کر سامنے آیا ہے، جو رائیڈرس کو مضبوط کرتا ہے اور اپنے ہدف تک پہنچنے میں اہل بناتا ہے۔

Aurangzeb Row:  مہاراشٹر میں اورنگ زیب سے متعلق گزشتہ کئی دنوں سے ہنگامہ جاری ہے۔ اسے لے کر اب شندے گروپ اور بی جے پی مسلسل اپوزیشن کو گھیرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دہلی پولیس کی جانچ میں سامنے آیا ہے کہ دونوں طالب علم میں مارپیٹ ہوئی تھی۔ ملزم کی پہچان کرلی گئی ہے۔ دہلی پولیس اس کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔

راجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے کہا کہ 2024 میں یونائیٹڈ پروگریسو الائنس (یو پی اے-3) کی حکومت بننے کے بڑے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تب ہوگا جب حزب اختلاف کی جماعتوں کے پاس ایک ایجنڈا ہو جو مقصد کے مشترکہ احساس کی عکاسی کرتا ہو۔

جب گہلوت اپوزیشن میں تھے تو وسندھرا پر بدعنوانی کے الزامات لگاتے تھے، لیکن جب وہ اقتدار میں آئے تو دونوں بھائی بہن بن گئے۔ بیچارا سچن پائلٹ روتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ وسندھرا کو گرفتار کرو، لیکن گہلوت کہتے ہیں کہ وہ اسے گرفتار نہیں کریں گے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ اس کی بہن ہے۔

مرکز پر حملہ کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ مجھے ان سے صرف اتنا کہنا ہے کہ ہم نامردوں کی اولاد نہیں ہیں۔ اگر آپ ای ڈی ، سی بی آئی کی طاقت دکھانا چاہتے ہیں تو منی پور جا کر دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے مودی جی امریکہ جا رہے ہیں۔ ارے تم منی پور جا کر دکھاؤ۔ امریکہ جا سکتے ہیں، لیکن منی پور نہیں جائیں گے۔

Maharashtra Politics: شیو سینا میں دو گروپ میں منقسم ہونے کے وقت منیشا کائندے نے ادھو ٹھاکرے کا ساتھ نہیں چھوڑا تھا، لیکن اب انہوں نے ایکناتھ شندے کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔