Bharat Express DD Free Dish

قومی

حکام کے مطابق ان حادثات میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں وہ افراد بھی شامل ہیں جنہیں ملبے سے زندہ نکالا گیا۔ شدید زخمیوں کو رشی کیش میں واقع آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS) منتقل کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر سنگھ کی اس مثبت پہل کو نہ صرف دکاندار بلکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی خوب سراہا۔ انسٹا ریل پر ہزاروں لائکس اور شیئرز کے ساتھ یہ ویڈیو نوجوانوں کے لیے ایک مثال بن گئی۔ کئی صارفین نے کہا کہ ایسے اقدامات سے نوجوانوں میں کاروباری سوچ کو فروغ ملے گا۔

وزارت تجارت کے مطابق 16 ستمبر کو امریکی وفد نے بھارت کا دورہ کیا، جس کی قیادت برنڈن لنچ نے کی۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، خاص طور پر مجوزہ معاہدے پر مفصل بات چیت ہوئی۔

اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ کرناٹک کے الانڈ حلقے میں 6 ہزار سے زائد ووٹرز کے نام حذف کرنے کی کوشش ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا

ٹرمپ کا موجودہ مؤقف ان کے سابقہ سخت بیانات کے بالکل برعکس ہے، جن میں وہ بھارت کو روس کے ساتھ تیل کی تجارت پر تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

تاریخی شہر لوتھل وادیٔ سندھ کی تہذیب کا ایک اہم تجارتی مرکز رہا ہے اور یہ مقام ہندوستان کی بحری طاقت اور خوشحالی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اسی تاریخی پس منظر کو زندہ کرنے کے لیے ’’نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس‘‘ تیار کیا جا رہا ہے۔

اعظم خان کے خلاف کئی سالوں سے مختلف قانونی مقدمات زیر سماعت تھے، تاہم اب عدالتوں سے مسلسل راحت ملنے کے بعد ان کی رہائی یقینی دکھائی دے رہی ہے۔

پسماندہ مسلم سماج اتھّان کمیٹی سنگھ (رجسٹرڈ) کی قومی قیادت کے ہمراہ درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کی بارگاہ میں حاضرہوئے۔ اس موقع پرپسماندہ مسلم سماج اتھّان کمیٹی سنگھ کے سرپرستِ اعلیٰ الحاج محمد عرفان احمد، قومی صدر احسان عباسی، دہلی پردیش کے عہدیداران اورسماج کے متعدد معززشخصیات بھی موجود تھیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’’آج کے صحافیوں کو بھی اس سے سیکھنے کی ضرورت ہے، کیوں کہ جس قوم کا قلم آزاد نہیں ہوتا، وہ قوم غلام ہو جاتی ہے۔‘‘

چیف جسٹس نے نشاندہی کی کہ تجارتی تنازعات میں تاخیر کاروبار پر براہ راست منفی اثر ڈالتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ثالثی جیسے نظام کو مزید فروغ دیا جائے تاکہ تنازعات کا حل وقت پر اور کم اخراجات کے ساتھ ممکن ہو سکے۔