PM to visit Uttarakhand on 12th October: وزیر اعظم نریندر مودی 12 اکتوبر 2023 کو اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے
پی ایم مودی 12 اکتوبر کو اتراکھنڈ کے دورے پر ہوں گے۔ وزیر اعظم صبح تقریباً 8:30 بجے پتھورا گڑھ ضلع کے جولنگ کانگ پہنچیں گے، جہاں وہ پاروتی کنڈ میں پوجا اور درشن کریں گے۔ وزیر اعظم اس مقام پر مقدس آدی کیلاش سے بھی آشیرواد حاصل کریں گے۔ یہ علاقہ اپنی روحانی اہمیت اور قدرتی خوبصورتی کے لیے بیحد مشہور ہے۔
Ramesh Bidhuri Remarks: دانش علی پر متنازع بیان کے معاملے میں رمیش بدھوڑی پارلیمنٹ کی استحقاق کمیٹی کے سامنے نہیں ہوئے پیش، کیا کچھ کہا؟
بدھوڑی 23 نومبر کو ہونے والے راجستھان اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کی مہم میں مصروف ہیں۔ بی جے پی نے راجستھان کے ٹونک ضلع کا انچارج بدھوڑی، جو گجر برادری سے ہیں ، بنایا ہے۔ ٹونک میں اسمبلی کی چار سیٹیں ہیں۔
ED Raid on Amanatullah House: عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ ختم،امانت اللہ خان نے کہا ،کچھ نہیں ملا،پریشان کرنے آئے تھے
امانت اللہ نے صحافیوں کو بتایا، 'ای ڈی کی ٹیم صبح سات بجے آئی۔ ای ڈی نے 12-14 گھنٹے تک تلاشی لی۔ میرے گھر سے کچھ نہیں ملا۔ یہ پرانا معاملہ ہے جس پر اب ایکشن لیا جا رہا ہے۔ سی بی آئی نے 2016 میں کیس درج کیا تھ
IRCTC scam: تیجسوی یادو نے بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی تو عدالت سے ملایہ جواب، کیا وہ ملک سے باہر نہیں جا پائیں گے؟
تیجسوی نے عدالت سے بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی اور اپنا پاسپورٹ جاری کرنے کے لیے درخواست دائر کی، تب عدالت نے اس کیس کی اگلی تاریخ بھی دے دی۔ اب بیرون ملک جانے کے کیس کی سماعت 16 اکتوبر کو ہوگی۔
PM reviews progress on schemes based on the announcements in his Independence Day speech: وزیر اعظم نےیوم آزادی کی تقریر مں کئے گئے اعلانات پر مبنی اسکیموں پر پش رفت کا جائزہ لیا
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی یوم آزادی کی تقریر کی بنیاد پر نافذ کی جانے والی اسکیموں پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ہے۔وزیر اعظم نے 2 کروڑ لکھ پتی دی دی بنانے کی بات کی تھی، یعنی 2 کروڑ خواتین کو SHGs یا آنگن واڑیوں میں لکھ پتی بنانے کی بات کہی تھی۔
Himachal is fully prepared to welcome tourists: ہماچل پردیش سیاحوں کے استقبال کے لیے پوری طرح تیار ہے، سندر سنگھ ٹھاکر
سندر سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ 17ویں صدی سے بین الاقوامی کلو دسہرہ تہوار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سال یہ میلہ 24 سے 30 اکتوبر تک منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار رگھوناتھ جی کی رتھ یاترا سے شروع ہوتا ہے اور اس میں 300 سے زیادہ مقامی دیوی دیوتا شرکت کرتے ہیں۔
Delhi LG Sanctions Prosecution Against Arundhati Roy: اروندھتی رائے اور شیخ شوکت حسین پر مقدمہ چلانے کے لئے ایل جی نے دی منظوری
دہلی پولیس نے سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت کہا تھا کہ آئی پی سی کی دفعہ 124 اے کے تحت جرم کے لئے قانونی چارہ جوئی کی منظوری کی درخواست پرفی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ اس کیس کے دو دیگرملزمان– کشمیری علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی اوردہلی یونیورسٹی کے لیکچررسید عبدالرحمان گیلانی کیس کی سماعت کے دوران فوت ہوگئے ہیں۔
Nobel prize winner Amartya Sen is alive: نوبل انعام یافتہ پروفیسر امرتیہ سین زندہ ہیں اور اپنے کام میں مصروف ہیں،ان کی موت کی خبر فرضی ہے
فیس بک سے لیکر ایکس تک ہر جگہ یہ افواہ پھیلنے لگی کہ پروفیسر امرتیہ سین کا انتقال ہوگیا ہے۔ البتہ اس خبر کےوا ئرل ہوتے ہی امرتیہ سین کی بیٹی نندنا سین نے ایکس پر اپنے پوسٹ میں اس خبرکی تردید کرتے ہوئے اسے افواہ بتایا اور لکھا کہ دوستو، آپ کی تشویش کا شکریہ لیکن یہ فرضی خبر ہے۔بابا بالکل ٹھیک ہیں۔
Rahul Gandhi In Shahdol: راہل گاندھی کا مدھیہ پردیش کے شہڈول سے وزیر اعظم مودی پر حملہ،کہا ذات پر مبنی مردم شماری ملک کا ایکسرے ہے
راہل گاندھی نے کہا، 'ملک میں او بی سی، دلتوں اور قبائلیوں کی صورتحال سے متعلق سچ جاننے کے لیے ہم مرکزی حکومت کو ذات کی مردم شماری کرانے پر مجبور کریں گے۔ راجستھان اور چھتیس گڑھ میں ہماری حکومتوں نے اس کے لیے عمل شروع کر دیا ہے۔
Amit Shah In Telangana: کے سی آر کی اسٹیرنگ اویسی کے پاس ہے،تلنگانہ میں امت شاہ نے کے سی آر کو بنا یا تنقید کا نشانہ،کانگریس پر بھی کیا طنز
وزیر داخلہ نے کہا، "پی ایم مودی نے خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن دیا۔ کے سی آر نے اپنے دس سالوں میں صرف اپنے خاندان کے لیے کام کیا۔ کے سی آر حکومت نے نہ تو غریبوں کے لیے کام کیا اور نہ ہی قبائلیوں کے لیے