Bharat Express DD Free Dish

قومی

وزیراعظم نریندر مودی نے بنگلورو میں جھیلوں کی صفائی کے لیے جاری ایک مہم کا ذکر کیا، جس کی قیادت انجینئر کپل شرما کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلورو جھیلوں کا شہر ہے، اور کپل ان جھیلوں کو نیا جیون دے رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے چھٹھ پوجا میں شامل خواتین کے جذبۂ عقیدت اور خدمت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ چھٹھ کا مہاپرَو نہ صرف مذہبی اور ثقافتی اہمیت رکھتا ہے بلکہ یہ سماج اور فطرت کے درمیان گہری یکجہتی کی علامت بھی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز اپنے ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں گجرات کی ماحولیاتی کاوشوں کی بھرپور تعریف کی، خاص طور پر کَچھ کے علاقے میں جاری گرین منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست نے قدرتی وسائل کے تحفظ میں نمایاں مثال قائم کی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے مدهول ہاؤنڈ بریڈ کی ’ریا‘ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال لکھنؤ میں ’آل انڈیا پولیس ڈیوٹی میٹ‘ کا انعقاد ہوا تھا۔ اس موقع پر ’ریا‘ نام کی سوان نے سب کا دھیان اپنی جانب کھینچا تھا۔ یہ ایک مدهول ہاؤنڈ ہے جسے بی ایس ایف نے تربیت دی تھی۔

وزیراعظم نے کوالالمپور سمٹ سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ بھارت اور آسیان کا اشتراک عالمی استحکام کی بنیاد ہے۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں آسیان کی مرکزیت اور انڈو-پیسیفک خطے پر آسیان کے وژن کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں خطوں کے درمیان تعاون ایشیا میں امن و خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ گاندھی جی سے متاثر ہو کر سردار پٹیل نے خود کو مکمل طور پر آزادی کی تحریک کے لیے وقف کر دیا تھا۔ ’کھیڑا ستیاگراہ‘ سے لے کر ’بورسد ستیاگراہ‘ تک کئی تحریکوں میں ان کا کردار آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

آئی ایم ڈی نے چنئی سمیت تمل ناڈو اور پڈوچیری میں طوفان ”مونتھا“ کی وجہ سے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ شدید بارش اور تیز ہواؤں کے امکان کے پیش نظر انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے۔

خود انحصاری، ٹیکنالوجی اور پائیداری کے امتزاج سے ہندوستانی سمندری مستقبل کی نئی سمت متعین کرنے کی تیاری۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی 29 اکتوبر کو موجودگی اور اس کے بعد ہونے والے عالمی میری ٹائم سی ای او فورم سے یہ تقریب مزید اہمیت حاصل کرے گی، جو ہندوستان کے عالمی سمندری قیادت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے آخر میں کہا کہ ہمیں آنے والی نسلوں کے لیے اس ثقافتی وراثت کو آگے بڑھانا ہے۔ آنے والے وقت میں وندے ماترم سے جڑے کئی پروگرام اور تقاریب ہوں گی۔ میں چاہوں گا کہ ہم سب بھارتی دل سے وندے ماترم کے 150ویں جشن کو یادگار بنائیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ غلامی کے دور میں اور آزادی کے بعد بھی سنسکرت زبان کی ناقدری کی جاتی رہی، جس کی وجہ سے نوجوانوں میں اس کی طرف رغبت کم ہوگئی۔ لیکن اب حالات بدل رہے ہیں۔ اب زمانہ بدل رہا ہے، اور سنسکرت کا زمانہ بھی بدل رہا ہے۔