Bharat Express

قومی

ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے ایک آٹھ سال کے معصوم کو ایک خاتون ٹیچر دوسرے بچوں سے تھپڑ لگوا رہی ہے اور ساتھ میں قہقہے بھی لگ رہے ہیں ۔جس بچے کو تھپڑ مارا جارہا ہے اس کا نام التمش ہے ،اس کے والد کا نام محمد ارشاد ہے اورالتمش کی عمر محض آٹھ سال ہے۔

بنواری لال پروہت نے کہا کہ گورنرکی طرف سے مانگی گئی معلومات نہ دینا واضح طور پر وزیر اعلی بھگونت مان پرعائد آئینی ذمہ داری کی توہین ہے۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں میرے پاس قانون اور آئین کے مطابق کارروائی کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ مالی سال 2023-24 کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی کا اعداد و شمار بہتر ہو سکتا ہے۔ مودی حکومت کے نو سالہ دور کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ہندوستان نے گزشتہ نو سالوں میں اقتصادی اصلاحات میں تیزی سے ترقی کی ہے

اس ہفتے کے شروع میں متاثرہ اور ملزم الگ الگ گوا گئے تھے۔ 23 اگست کو اس نے خاتون کو اسی ریزورٹ میں بلایا جہاں وہ ٹھہرا ہوا تھا، انہوں نے کہا کہ جب خاتون ریسارٹ پہنچی تو لکشمن اسے اپنے کمرے میں لے گیا اور اس کی عصمت دری کی

تیج پرتاپ یادو غصے میں آکر ایک شخص کو گلا دبا کر دھکیلنے  سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ شخص ان کی پارٹی آر جے ڈی کا کارکن ہے

سی بی آئی کی عرضی پر سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ سی بی آئی کے وکیل کا یہ تبصرہ لالو یادو کو حال ہی میں بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دیکھے جانے کے بعد آیا ہے۔ یہ تصویر اس وقت وائرل ہوئی جب آر جے ڈی سربراہ کڈنی ٹرانسپلانٹ سے صحت یاب ہو رہے تھے۔

راہل نے بات چیت کے دوران نوجوانوں سے وعدہ کیا کہ یہ وہ چیز ہے جس سے ہم لڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔ آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ میں اور کانگریس پارٹی اس لڑائی میں سب سے آگے ہیں۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کا تعلق کس مذہب سے ہے، آپ کا تعلق کس کمیونٹی سے ہے، آپ جہاں سے بھی آئے ہیں

پاکستان سے آئی سیما اور سچن مینا کے پیار کو ہر روز امتحان دینا پڑ رہا ہے۔ اب سیما کے پاکستانی شوہر غلام حیدرنے قانون کے راستے ہندوستان آنے کی بات کہی ہے۔ اس کے بعد عشق کی اس داستاں میں نیا موڑ آنے کا خدشہ ہے۔

اب اسرو نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح روور پرگیان لینڈر وکرم سے باہر آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لینڈر وکرم کا گیٹ آسانی سے کھلتا ہے۔ اس کے بعد روور پرگیان آہستہ آہستہ چاند کی سطح پر اترتا ہے۔

چندریان 3 کے لینڈر اور روور کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے بعد، اسرو کو امید ہے کہ اس مشن کی مدت ایک قمری دن یا 14 زمینی دنوں تک محدود نہیں رہے گی اور چاند پر سورج کے دوبارہ طلوع ہونے پر یہ دوبارہ فعال ہو سکتا ہے۔