Bharat Express DD Free Dish

Mann Ki Baat: پی ایم مودی نے ہم وطنوں سے سردار پٹیل کی یوم پیدائش پر ’رن فور یونٹی‘ میں حصہ لینے کی اپیل کی

پی ایم مودی نے کہا کہ گاندھی جی سے متاثر ہو کر سردار پٹیل نے خود کو مکمل طور پر آزادی کی تحریک کے لیے وقف کر دیا تھا۔ ’کھیڑا ستیاگراہ‘ سے لے کر ’بورسد ستیاگراہ‘ تک کئی تحریکوں میں ان کا کردار آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو مشہور ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے 127ویں قسط میں ملک سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا، ’’سردار پٹیل جدید بھارت کے عظیم ترین لیڈران میں سے ایک تھے۔ ان کی شاندار شخصیت میں بے شمار اوصاف یکجا تھے۔‘‘

وزیر اعظم نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا، ’’میری آپ سب سے گزارش ہے کہ 31 اکتوبر کو سردار صاحب کی جینتی (یومِ پیدائش) کے موقع پر ملک بھر میں ہونے والی ‘رن فار یونٹی’ میں ضرور شامل ہوں۔‘‘

پی ایم مودی نے کہا، ’’گاندھی جی سے متاثر ہو کر سردار پٹیل نے خود کو مکمل طور پر آزادی کی تحریک کے لیے وقف کر دیا تھا۔ ’کھیڑا ستیاگراہ‘ سے لے کر ’بورسد ستیاگراہ‘ تک کئی تحریکوں میں ان کا کردار آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔‘‘

قابلِ ذکر ہے کہ سردار پٹیل کی جینتی ہر سال 31 اکتوبر کو منائی جاتی ہے۔ بھارت کے اتحاد میں ان کے تاریخی کردار کے اعتراف میں اس دن کو قومی یومِ اتحاد (National Unity Day) کے طور پر منایا جاتا ہے۔ سال 2014 میں حکومت نے سردار پٹیل کی جینتی کو ملک کی یکجہتی، سالمیت اور طاقت کے پیغام کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسی دوران وزیر اعظم مودی نے ماحولیاتی تحفظ پر بات کرتے ہوئے گجرات کے محکمہ جنگلات کی مینگرووز (Mangroves) پہل کی تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ سال قبل محکمہ جنگلات کی ٹیموں نے احمد آباد کے قریب دھولیرا میں مینگرووز لگانے کا کام شروع کیا تھا۔ آج وہاں ساڑھے تین ہزار ہیکٹر علاقے میں مینگرووز پھیل چکے ہیں۔

پی ایم مودی نے کہا، ’’مینگرووز کی وجہ سے اب دھولیرا کے ایکو سسٹم میں ڈولفنز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، کیڑے مکوڑے اور دیگر آبی جاندار پہلے سے زیادہ ہو گئے ہیں۔
مہمان پرندے بھی بڑی تعداد میں آنے لگے ہیں، جس سے ماحولیات پر مثبت اثر پڑا ہے اور مقامی ماہی گیروں کو معاشی فائدہ ہو رہا ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read