Bharat Express DD Free Dish

Sardar Vallabhbhai Patel

ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے یہ بھی کہا کہ بعض عناصر ملک میں اقتدار کی تبدیلی چاہتے ہیں، تاہم جمہوریت میں حکومتیں عوام کا اعتماد حاصل کرکے اور عوامی رائے کی بنیاد پر تشکیل پاتی ہیں، نہ کہ تشدد اور انتشار کے ذریعہ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کو چیلنج کرنے والوں کو سردارپٹیل کی تاریخ اور ان کی قومی خدمات فراموش نہیں کرنی چاہئیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سردار پٹیل نے ہندوستان کے جغرافیائی، سیاسی اور ثقافتی اتحاد کے لیے نہ صرف کامیاب کوششیں کیں بلکہ پورے ملک کو ایک لڑی میں پرو دیا۔ ایک وقت ایسا تھا جب ہندوستان کو آزادی ملی تو دنیا بھر کے سیاسی ماہرین کا کہنا تھا کہ آزادی کے بعد ہندوستان بکھر جائے گا، لیکن سردار پٹیل نے آزادی کے بعد صرف 1,218 دن میں وہ کر دکھایا جو سب کو ناممکن لگتا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’غیر منقسم ہندوستان کے معمار سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

آزادی کے بعد 500 سے زائد شاہی ریاستوں کو ہندوستانی یونین میں شامل کرکے ملک کے سیاسی اتحاد کو یقینی بنانے میں سردار ولبھ بھائی پٹیل نے اہم ترین کردار ادا کیا تھا۔ اسی وجہ سے انہیں ’آہنی مرد‘ اور ہندوستان کے اتحاد کا معمار کہا جاتا ہے۔سردار ولبھ بھائی پٹیل کا انتقال 15 دسمبر 1950 کو ہوا تھا۔

وزیر اعظم مودی رین فاریسٹ اور وامن ورکش واٹیکا کا بھی دورہ کریں گے۔ اس کے بعد شام تقریباً 5:30 بجے قومی اتحاد کے دن کی تقریب میں شرکت کریں گے۔اس پروگرام میں مرکزی مسلح پولیس فورسز، ریاستی پولیس فورسز اور مرکزی پولیس تنظیموں کی جانب سے اتحاد پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔قومی ڈراما اسکول کی جانب سے ’نکسلیوں سے پاک ہندوستان‘ کے موضوع پر ایک ڈرامائی پیش کش بھی کی جائے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا،“ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی 75ویں  برسی  پر میرا سادر نمن۔ انہوں نے ملک کو ایک لڑی میں پرونے کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر دی۔ ایک مضبوط اور متحد بھارت کی تعمیر میں ان کا بے مثال کردار احسان مند قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔”

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ یہ دونوں تنظیمیں اگرچہ آج ’وندے ماترم‘ کے 150 سال مکمل ہونے کا جشن منارہی ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے کبھی اپنے دفاتر، شاکھاؤں میں اس قومی گیت کو جگہ نہیں دی۔

وزیرِاعظم نے صبح تقریباً 8 بجے مجسمے کے سامنے پرارتھنا کی اور پھول چڑھائے۔ اس کے بعد وہ قومی یکجہتی دن کی پریڈ میں شامل ہوئے، جس میں بی ایس ایف، سی آر پی ایف اور مختلف ریاستی پولیس دستوں نے اپنے شجاعت بھرے مظاہرے پیش کیے۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھارت کے پہلے وزیرِ داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر صدر مرمو نے نئی دہلی کے سردار پٹیل چوک پر واقع ان کے مجسمے پر پھول چڑھائے اور راشٹرپتی بھون کے گن تنتر منڈپ میں بھی ان کے احترام میں پھولوں کی نذر پیش کی۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی صبح گجرات کے ایکتا نگر میں نرمدا ندی کے کنارے واقع ’’اسٹیچو آف یونٹی‘‘ پر راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر بھارت کے پہلے وزیرِ داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو عقیدت کے پھول نذر کیے۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کی یکجہتی، سالمیت اور امن کے تحفظ کا حلف لیتے ہوئے کہا کہ ’’میں اپنے وطن کی یکجہتی اور سالمیت کے تحفظ کے لیے خود کو وقف کرتا ہوں‘‘۔