نیشن یونٹی ڈے کے موقع پر پریڈ کے راستے پر چلے پی ایم مودی۔
گجرات: وزیرِاعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز گجرات کے ایکتا نگر میں نرمدا ندی پر واقع ’اسٹیچو آف یونٹی‘ پر قومی یکجہتی کے دن کے موقع پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ایکتا نگر میں ایک شاندار پریڈ اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا، جن میں بھارت کی ’تنوع میں یکجہتی‘ کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا۔ سب سے خاص بات یہ رہی کہ وزیرِاعظم مودی خود اس راستے پر چلے جہاں پریڈ ہو رہی تھی۔
سردار پٹیل کو پیش کیا خراجِ عقیدت
وزیرِاعظم مودی نے سردار پٹیل کے اعزاز میں منعقدہ اس تقریب میں ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے تحفظ کا عہد کیا۔ انہوں نے کہا، “میں اپنے ملک کی یکجہتی اور سالمیت کی حفاظت کا عہی کرتا ہوں اور اس مقصد کے لیے خود کو وقف کرتا ہوں۔” اس سے پہلے وزیرِاعظم نے ایکس پر سردار پٹیل کی 150ویں جینتی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے اتحاد کے پسِ پردہ محرک قوت تھے۔
Attended a remarkable Ekta Parade in Kevadia! This Parade, being held on the 150th Jayanti of Sardar Patel, showcased India’s rich cultural diversity. pic.twitter.com/jQU1hEUndD
— Narendra Modi (@narendramodi) October 31, 2025
پی ایم مودی نے پریڈ میں کی شرکت
وزیرِاعظم نے صبح تقریباً 8 بجے مجسمے کے سامنے پرارتھنا کی اور پھول چڑھائے۔ اس کے بعد وہ قومی یکجہتی دن کی پریڈ میں شامل ہوئے، جس میں بی ایس ایف، سی آر پی ایف اور مختلف ریاستی پولیس دستوں نے اپنے شجاعت بھرے مظاہرے پیش کیے۔
’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ کا عزم
اپنے ویڈیو پیغام میں مودی نے سردار پٹیل کو بھارت کی یکجہتی کا معمار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل میں لوگوں کو متحد کرنے کی غیر معمولی صلاحیت تھی۔ یہاں تک کہ وہ بھی جن سے ان کے نظریاتی اختلافات تھے۔ سردار پٹیل نے اپنی پوری زندگی ملک کی یکجہتی کے لیے وقف کر دی اور ہندوستانی عوام کو آزادی کی جدوجہد کے متحد کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

