Delhi riots case: سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کی درخواست مسترد کی، شرجیل امام، عمر خالد اور دیگر کی ضمانت پر حلف نامہ داخل نہ کرنے پر کیا ناراضگی کا اظہار
یہ مقدمہ 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات سے جڑا ہے جو شہریت ترمیمی قانون (CAA) اور قومی رجسٹر برائے شہری (NRC) کے خلاف احتجاج کے دوران پھوٹ پڑے تھے۔ ان فسادات میں 53 افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ شرجیل امام کو پولیس نے یو اے پی اے کے تحت گرفتار کر کے اس معاملے میں ’’مرکزی سازش کار‘‘ قرار دیا تھا۔
Jojoda Wedding Uttarakhand : اترکاشی کی انوکھی شادی! دلہن خود بارات لے کر پہنچی دولہا کے گھر، جانیں کیا ہے اتراکھنڈ کی ’جوجوڑا‘ کی شادی
اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع کے کلیچ گاؤں میں اتوار کو ایک انوکھی شادی دیکھنے کو ملی۔ یہاں دلہن کویتا نے خود بارات لے کر دولہا منوج کے گھر پہنچی۔ ”جوجوڑا“ روایت کے مطابق ہوئی شادی۔
Bhajan Lal Sharma meets PM: وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے وزیراعظم نریندر مودی سے کی ملاقات، کہا—وزیراعظم کی رفاقت عوامی خدمت کے راستے پر چلنے کی تحریک
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بھجن لال شرما اپنے دہلی دورے کے دوران کئی مرکزی وزرا سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں تاکہ ریاستی منصوبوں اور تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
EC announces second phase of SIR: الیکشن کمیشن نے ایس آئی آر کے دوسرے مرحلے کا کیا اعلان، مغربی بنگال سمیت ان 12 ریاستوں کے نام شامل
پریس کانفرنس کے دوران سی ای سی نے بہار میں منعقدہ ایس آئی آر کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران کسی بھی سیاسی جماعت نے کوئی اعتراض درج نہیں کرایا، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ بہار کی ووٹر لسٹ اب تک کی سب سے درست اور شفاف فہرست ہے۔
PM Modi extends Chhath Puja wishes: وزیراعظم اور صدر جمہوریہ نے چھٹھ مہاپرو کے موقع پر دی مبارکباد، خوشحالی و کامیابی کی دعائیں
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھی چھٹھ پوجا کے موقع پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار سورج دیو اور چھٹھی میّا کی پوجا کے ساتھ ساتھ قدرت کے شکرانے کا مظہر ہے۔
Bihar Assembly Election 2025 : ”کرسی پر بیٹھنے کے بعد لالچ آہی جائے گا“ تیج پرتاپ یادو کا اپنے چھوٹے بھائی تیجسوی یادو پر حملہ
تیجسوی یادو کے وعدے کے بارے میں تیج پرتاپ یادو نے کہا کہ ”اعلانات تو سب کرتے ہیں، مگر اقتدار میں آنے کے بعد لالچ آہی جاتا ہے۔ عوام سے کیے وعدے پورے کرنا ہی اصل سیاست ہے۔ اس لیے، اگر آپ عوام سے وعدے کرتے ہیں، تو آپ کو ان پر پورا اترنا چاہیے“۔
BSF foils Pakistani smugglers plot in RS Pura: جموں و کشمیر کے آر ایس پورہ میں بی ایس ایف نے پاکستانی اسمگلروں کی سازش کو کیا ناکام، 5.3 کلو منشیات برآمد
جموں کے آر ایس پورہ اور کٹھوعہ سیکٹر میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ بی ایس ایف مسلسل اس طرح کی تمام کوششوں کو ناکام بنا رہی ہے اور سرحدی علاقوں میں سخت نگرانی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ بی ایس ایف نے کہا کہ فورس ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور منشیات اسمگلنگ جیسے خطرات سے نمٹنے کے اپنے مشن پر پوری مضبوطی کے ساتھ قائم ہے۔
Amit Shah praised the surrender of Maoists: چھتیس گڑھ میں 21 ماؤنوازوں کے ہتھیار ڈالنے پر وزیرداخلہ امت شاہ نے کی ستائش
وزیر داخلہ نے اس موقع پر یہ بھی دوہرایا کہ مرکزی حکومت نکسل ازم کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا: ’’ہم 31 مارچ 2026 تک نکسل ازم کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔‘‘
Salman Khan Controversy: ’بھارت کا ہر مسلمان ترنگے کے لیے جیتا ہے‘، پاکستان میں سلمان خان کے متعلق تنازع پر بولے تحسین پونہ والا
تحسین پونہ والا نے اپنی بات میں شہریت قانون (سی اے اے) کی مثال دیتے ہوئے کہا، ’’اگر پاکستان میں ایسا قانون لایا جائے جس میں کہا جائے کہ بھارت میں مظلوم مسلمان پاکستان کی شہریت لے سکتا ہے، تو کتنے بھارتی مسلمان ایسا کرنا چاہیں گے؟ جواب ہے – صفر۔ کیونکہ مسلمان یہاں خوش ہیں۔‘‘
Rahul Gandhi On Satara Doctor Suicide Case : ’یہ خودکشی نہیں، ادارہ جاتی قتل ہے‘! راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے ستارا میں خاتون ڈاکٹر خودکشی معاملے میں حکومت کو بنایا نشانہ
مہاراشٹر کے ستارا میں خاتون ڈاکٹر کی خودکشی پر راہل گاندھی نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ’خودکشی نہیں، ادارہ جاتی قتل‘ قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی حکومت مجرموں کی محافظ بن گئی ہے۔





