Bharat Express

قومی

دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس سدھارتھ مردول کو منی پور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنائے جانے کے دو دن بعد جسٹس مرلیدھرن کا تبادلہ کر دیا گیا تھا۔

راہل گاندھی نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ جب وہ اپنے گوا کے دورے پر تھے تو وہاں کے ایک خاندان نے انہیں ایک کتے کا بچہ دیا۔ وہ اس کتے کو دہلی لے آئے اور پھر انہوں نے اس کتے کو اپنی ماں کو تحفے میں دے دیا۔

صدر جمہوریہ نے بہار کے کسانوں پر زور دیا کہ وہ نامیاتی مصنوعات کے لئے بڑھتی ہوئی مانگ کا فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ نامیاتی کھیتی زراعت کی لاگت کو کم کرنے اور ماحولیات کا تحفظ کرنے میں مدد گار ہے۔ یہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے اور لوگوں کو تغذیہ بخش غذا فراہم کرنے کی بھی اہل ہے۔

سعودی حکومت کی تنظیم ”ملک سلمان انٹرنیشنل اکیڈمی برائے فروغ عربی زبان“ کے ذمہ داران ڈاکٹر حمد عبدالعزیزالحمود اوران کی مرافقت میں جامعہ اسلامیہ سنابل کا دورہ کیا۔

سروجنی نگر کے ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ ایک صحت مند سروجنی نگر کے اپنے عزم کے مطابق اپنے اسمبلی حلقہ میں مسلسل اوپن ایئر جم قائم کر رہے ہیں۔ بدھ کو، ایم ایل اے نے سرسوتی پارک، آشیانہ ریذیڈنٹ ایسوسی ایشن، سیکٹر میں علاقے کے 21ویں اوپن ایئر جم کا افتتاح کیا۔

جماعت اسلامی ہند، اسرائیل کے اس وحشیانہ عمل کو قتل عام اورانسانیت کے خلاف جرم سمجھتی ہے۔ اسرائیلی قابض فوج تمام جنگی قوانین اوربنیادی انسانی اقدارکی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے اسکولوں اوراسپتالوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

ملّی جماعتوں کے سربراہان اور قائدین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ فلسطین خصوصاً غزہ کی صورت حال پر ہم سخت تشویش کا اظہارکرتے ہیں۔ معصوم انسانی جانوں حتی کہ بچوں اورخواتین کی مسلسل ہلاکت، غذا، پانی، ادویات اوربجلی کی سپلائی کا انقطاع اورشہری علاقوں پرمسلسل بمباری اورغزہ کے انخلا کی کوششوں کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔

سفینہ نے کہا کہ "سب کچھ اپنی جگہ پر تھا اور ایک ہفتے تک وہ سفری انتظامات وغیرہ کے لیے رابطے ہوتے رہے۔ "مجھے 17 اکتوبر کو سفر کرنا تھا اور 16 اکتوبر کو دوپہر دو بجے کے قریب مجھے فون آیا، فون کی دوسری طرف ایک خاتون تھیں جنہوں نے اپنا تعارف فیکلٹی ممبران میں سے ایک کے طور پر کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ میرا ایوارڈ منسوخ کر رہے ہیں اور مجھے اب سفر نہیں کرنا چاہیے۔

این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا تھا کہ ہم دنیا میں امن چاہتے ہیں۔ ابھی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ چل رہا ہے۔ پوری زمین فلسطین کی ہے اور اسرائیل نے ان کی زمین پرقبضہ کرلیا ہے۔

اسامہ شہاب کو ان کے ساتھی کے ساتھ راجستھان میں پولیس نے گرفتارکیا تھا۔ اس کے بعد سیوان پولیس اسامہ کو سیوان لے کرآئی، جہاں آج پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔