Bharat Express

Israel-Palestine Conflict: فلسطین سے متعلق شرد پوار کے بیان پر پیوش گوئل کا پلٹ وار، کہا- سڑی ہوئی ذہنیت کو روکنا ہوگا

این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا تھا کہ ہم دنیا میں امن چاہتے ہیں۔ ابھی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ چل رہا ہے۔ پوری زمین فلسطین کی ہے اور اسرائیل نے ان کی زمین پرقبضہ کرلیا ہے۔

این سی پی سربراہ شرد پوار اور مرکزی وزیر پیوش گوئل۔ (فائل فوٹو)

Israel Palestine Crisis: اسرائیل-فلسطین جنگ کے درمیان نیشنسلٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سربراہ شرد پوار نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ فلسطین کے مفاد کے لئے کھڑا ہے۔ این سی پی لیڈرشرد پوارنے کہا کہ ہندوستان کے سابق وزرائے اعظم بھی فلسطین کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے تھے۔ شرد پوارکے بیان کے بعد مرکزی وزیرپیوش گوئل نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت پریشان کرنے والی بات ہے، جب کوئی سینئرلیڈرایسا کرتا ہے۔ شرد پواراسرائیل میں دہشت گردانہ حملے پرہندوستان کے رخ پربے تکا بیان دیتے ہیں۔

پیوش گوئل نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں دہشت گردی کے خطرے کی سبھی فارمیٹ میں مذمت کی جانی چاہئے۔ یہ افسوس کی بات ہے کہ ایک شخص جوہندوستان کا وزیردفاع اور کئی باروزیراعلیٰ رہا ہے، دہشت گردی سے متعلق موضوع پراتنا غیررسمی نظریہ رکھتا ہے۔ پیوش گوئل نے مزید کہا کہ شرد پواراسی حکومت کا حصہ تھے، جس نے بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر پر آنسو بہائے اورہندوستان کی سرزمین پردہشت گردانہ حملے ہوتے ہوئے سوئے رہے۔ اس سڑی ہوئی ذہنیت کو روکنا ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ شرد پوارکم ازکم اب پہلے ملک کے بارے میں سوچیں گے۔

شرد پوار نے کیا کہا تھا؟

واضح رہے کہ اپنے بیان میں این سی پی سربراہ شرد پوارنے کہا تھا کہ ہم دنیا میں امن چاہتے ہیں۔ ابھی اسرائیل اورفلسطین کے درمیان جنگ جاری ہے۔ پوری زمین فلسطین کی ہے اور اسرائیل نے ان کی زمین پرقبضہ کرلیا ہے۔ یہ اسرائیلی باہرکے ہیں۔ زمین بنیادی طورپرفلسطین کی ہے۔ حملے کے بعد اسرائیل کا قیام ہوا۔ انہوں نے کہا  تھا کہ جواہرلال نہرو، اندرا گاندھی، راجیوگاندھی، اٹل بہاری واجپئی سبھی کے خیالات اسرائیل-فلسطین موضوع پر ایک جیسے تھے۔ یہ ہمیشہ ہندوستانی حکومت کا رخ تھا۔ ہندوستان کبھی کسی اور کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا۔ ہندوستان ہمیشہ ان لوگوں کے ساتھ کھڑا رہا جو بنیادی طور پرملکیت رکھتے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔