Bharat Express DD Free Dish

قومی

محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق ساحلی حصوں میں موسمی صورت حال نہایت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، اس لیے اضافی فورسز کی تعیناتی لازمی تھی۔ مقامی انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سمندر کے قریب جانے سے گریز کریں

اپنے خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی نے نومبر کے مہینے کو بھارت کے لیے خاص قرار دیا اور بتایا کہ اس مہینے میں کئی اہم قومی اور تہذیبی مواقع منائے گئے یا منائے جانے والے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 26 نومبر کو ‘یومِ دستور’ کے موقع پر پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں دستور سازوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

اس معاملے نے سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچا دی ہے اور حکومت و اپوزیشن کے درمیان تناؤ مزید بڑھ چکا ہے۔ کانگریس نے ایف آئی آر کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے، جب کہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ کارروائی مکمل طور پر قانونی بنیادوں پر کی گئی ہے۔

یہ نکسلی 2019 سے 2024 کے درمیان کئی مہلک حملوں میں ملوث تھے، جن میں سال 2020 میں منیپا کے مقام پر ٹی سی او سی ٹیم پر حملہ شامل تھے، جس میں 26 جوان شہید اور 20 زخمی ہوئے

عینی شاہدین کے مطابق کار انتہائی تیز رفتاری سے سڑک پر دوڑ رہی تھی۔ اچانک ڈرائیور گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھا، جس کے بعد گاڑی سیدھی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور وہاں سوئے ہوئے تین افراد کو بری طرح کچل دیا۔

کرن رجیجو دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ارکان سے ملاقات کریں گے، اور حکومت تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کرے گی کہ ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلانے میں تعاون کیا جائے۔

ڈاکٹروں کے مطابق بچہ اس وقت شدید چوٹوں کے باعث زیر نگرانی ہے۔ آنکھ اور چہرے کی سوجن خطرناک نوعیت کی ہے اور مکمل صحت یابی میں وقت لگ سکتا ہے۔ پولیس نے ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار بہت کم ہونے کی وجہ سے آلودہ ذرات فضاء میں معلق رہ جاتے ہیں اور اپنے مقام سے دور نہیں جا پاتے، جس کی وجہ سے اسموگ کی تہہ مزید گہری ہو رہی ہے۔

ملک میں کھیلوں کے فروغ کا اہم ذریعہ وزیراعظم نریندر مودی کی ’’کھیلو انڈیا‘‘ اور ’’سنسد کھیل مقابلہ‘‘ جیسی کوششیں ہیں جنہوں نے لاکھوں نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ ڈاکٹر دنیش شرما نے جی ڈی گوینکا اسکول میں کھیل مہوتسو سے خطاب کرتے ہوئے کھیل اور تعلیم میں توازن کی ضرورت پر زور دیا۔

دہلی کے پرگتی میدان میں ’نویوگ کھادی فیشن شو‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کے وی آئی سی کے چیئرمین منوج کمار نے کھادی کو ’قومی جذبے اور جدید طرزِ زندگی‘ کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے گزشتہ 11 برسوں میں 2 کروڑ لوگوں کو روزگار ملا ہے۔