Bharat Express DD Free Dish

Weather Update: چنئی میں بارش سے نظام زندگی مفلوج، 47 پروازیں منسوخ، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف الرٹ

محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق ساحلی حصوں میں موسمی صورت حال نہایت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، اس لیے اضافی فورسز کی تعیناتی لازمی تھی۔ مقامی انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سمندر کے قریب جانے سے
گریز کریں

نئی دہلی: سری لنکا میں تباہی مچانے کے بعد سائیکلون  دتوا تیزی سے جنوبی بھارت کے ساحلی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے نتیجے میں تمل ناڈو کے کئی ساحلی اضلاع میں حالات بگڑنے لگے ہیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے چنئی سمیت متعدد اضلاع کے لیے آرنج الرٹ جاری کرتے ہوئے اگلے 24 گھنٹوں کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ یہ طوفان اس وقت تقریباً 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال-شمال مغربی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ چنئی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں لگاتار تیز بارش کے سبب معمولات زندگی متاثر ہیں اور چنئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی خدمات بری طرح ٹھپ ہو چکی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اب تک 47 پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں، جن میں 36 ڈومیسٹک اور 11 بین الاقوامی پروازیں شامل ہیں۔ اگر طوفان مزید شدت اختیار کرتا ہے تو پروازوں کی اضافی منسوخی کے امکانات بھی بڑھ سکتے ہیں۔

چنئی ایئرپورٹ نے مسافروں کو جاری کی ایڈوائزری

ایئرپورٹ اتھارٹی نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ سفر کی منصوبہ بندی کرنے سے پہلے اپنی پروازوں کے تازہ ترین اسٹیٹس کی تصدیق ضروری کریں اور بلا ضرورت ایئرپورٹ آنے سے گریز کریں۔ شدید بارش کی وجہ سے رن وے پر پانی بھرنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ریسکیو فورسز ہائی الرٹ پر، ٹیمیں ایئرلفٹ

صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی چھٹی بٹالین کی پانچ ٹیموں کو وڈودرا (گجرات) سے ایئرلفٹ کرکے چنئی پہنچا دیا گیا ہے۔ ٹیمیں فل واٹر ریسکیو اور سی ایس ایس آر آلات سے پوری طرح لیس ہیں تاکہ بوقت ضرورت راحت اور بچاؤ آپریشن فوری طور پر شروع کیا جا سکے۔ ساتھ ہی اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریلیف فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیمیں بھی متاثرہ مقامات پر تعینات کر دی گئی ہیں۔

‘موسم تیزی سے بدل رہا ہے’، انتظامیہ چوکس

محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق ساحلی حصوں میں موسمی صورت حال نہایت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، اس لیے اضافی فورسز کی تعیناتی لازمی تھی۔ مقامی انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سمندر کے قریب جانے سے
گریز کریں اور سرکاری ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریلیف ٹیمیں مقامی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read