Bharat Express DD Free Dish

Cyclone

زلزلے کے بعد چکرواتی طوفان ’ڈولفن‘ جاپان میں تباہی مچا رہا ہے۔ طوفان جاپان کو عبور کرنے کے بعد چین پہنچے گا، جہاں پہلے ہی ایمرجنسی اور ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ بندرگاہیں اور فیری روٹس بند کر دیے گئے ہیں تاکہ طوفان سے ہونے والے جانی نقصان کو کم کیا جا سکے۔

ملک بھر کے موسم میں شدید اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک طرف راجستھان اور اتر پردیش میں لو کا قہر جاری ہے، تو دوسری طرف بہار اور جھارکھنڈ میں آندھی اور بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس درمیان مانسون کی آہٹ بھی سنائی دینے لگی ہے، جو 16 مئی تک بحیرۂ انڈمان پہنچ سکتا ہے۔

سائیکلون دتواہ سے سری لنکا میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو گئے۔ 25 اضلاع میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈز کی وجہ سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ بھارت کی میڈیکل ٹیمیں مدد پہنچانے میں مصروف ہیں۔ لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے، حکومت نے نقصانات کا تخمینہ لگانا شروع کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق ساحلی حصوں میں موسمی صورت حال نہایت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، اس لیے اضافی فورسز کی تعیناتی لازمی تھی۔ مقامی انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سمندر کے قریب جانے سے گریز کریں

فلپائن میں کلمیگی طوفان نے شدید تباہی مچائی ہے۔ اس کے اثرات کو دیکھتے ہوئے فلپائن کے صدر بونگ بونگ مارکوس نے نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔

طوفان کی وجہ سے ہوائی اور ریل خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ وشاکھاپٹنم ہوائی اڈے سے بتیس، وجے واڑہ سے سولہ اور تروپتی سے چار پروازیں منسوخ کی گئیں۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے  نے پیر اور منگل کو 120 سے زیادہ ٹرینیں منسوخ کر دیں۔

اس سال ملک میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے، اور اس کی بڑی وجہ ہے ’’لا نینا‘‘  کا اثر۔ موسمی ماہرین نے خاص طور پر شمالی ہند میں شدید سرد ہواؤں اور زیادہ برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے، جس میں طیارہ تیز ہواؤں کے باعث رن وے پر ٹھیک سے لینڈ نہیں کر پارہا ہے۔ رن وے پر اترنے کی کوشش کے دوران طیارہ بار بار ہوا میں جھولتا رہا۔

اس سائیکلونک طوفان کا اثر اوڈیشہ سے لے کر بنگال، بہار اور جھارکھنڈ تک نظر آئے گا۔ یہ طوفان نیشنل پارک اور دھامرا پورٹ کے درمیان کی سطح سے ٹکرا سکتا ہے۔

سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے تمام سرکاری محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس وقت 219 ملکی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔