Bharat Express DD Free Dish

Delhi BMW Accident: وسنت کنج میں تیز رفتار بی ایم ڈبلیو کا قہر، فٹ پاتھ پر سو رہے 3 افراد کو کچلا، حادثے نے دہلی کی سڑکوں پر رفتار اور سکیورٹی پر اٹھائے سوال

عینی شاہدین کے مطابق کار انتہائی تیز رفتاری سے سڑک پر دوڑ رہی تھی۔ اچانک ڈرائیور گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھا، جس کے بعد گاڑی سیدھی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور وہاں سوئے ہوئے تین افراد کو بری طرح کچل دیا۔

دہلی کے وسنت کنج علاقے میں گزشتہ رات ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جب تیز رفتار بی ایم ڈبلیو کار نے فٹ پاتھ پر سو رہے تین بے گناہ افراد کو رونڈ ڈالا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ایمبینس مال کے ٹھیک سامنے پیش آیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیرِ علاج ہیں اور ان کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے۔

حادثہ کیسے ہوا؟
عینی شاہدین کے مطابق کار انتہائی تیز رفتاری سے سڑک پر دوڑ رہی تھی۔ اچانک ڈرائیور گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھا، جس کے بعد گاڑی سیدھی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی اور وہاں سوئے ہوئے تین افراد کو بری طرح کچل دیا۔ ٹکر اس قدر شدید تھی کہ آواز سنتے ہی آس پاس کے لوگ موقع پر دوڑ پڑے اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

زخمیوں کی حالت اور اسپتال منتقل کرنا
حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں کی مدد سے تینوں زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ چوٹیں نہایت سنگین ہیں اور مسلسل نگرانی میں علاج جاری ہے۔ لوگوں نے اس واقعے پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں رات کے اوقات میں گاڑیوں کی تیز رفتاری معمول بن چکی ہے، جس کی وجہ سے حادثات کا خطرہ مستقل بڑھتا رہتا ہے۔

ڈرائیور حراست میں، گاڑی ضبط
پولیس نے موقع پر موجود بی ایم ڈبلیو کار کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے اور ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ گاڑی ہماچل پردیش کے رجسٹریشن نمبر پر ہے۔ پولیس اس بات کی بھی جانچ کر رہی ہے کہ آیا حادثے کے وقت ڈرائیور نشے میں تھا یا نہیں۔ گاڑی کو ضبط کر لیا گیا ہے اور تکنیکی معائنہ کے لیے بھیجا جائے گا۔

پولیس کی ٹیمیں  سی سی ٹی وی فوٹیج بھی کھنگال رہی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات اور اُس وقت گاڑی کی رفتار کا تعین ہو سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور سے تفصیلی پوچھ گچھ جاری ہے اور واقعہ کے تمام پہلوؤں پر چھان بین کی جا رہی ہے۔

علاقائی صورتحال اور مطالبات
ایمبیانس مال کے آس پاس رات کے وقت گاڑیوں کی تیز رفتاری پر مقامی لوگ پہلے بھی تشویش ظاہر کر چکے ہیں اور یہاں بار بار اسپیڈ چیکنگ اور پولیس گشت بڑھانے کا مطالبہ کیا جا چکا ہے۔ تازہ حادثے نے ایک بار پھر دہلی میں سڑکوں کی کیورٹی اور ٹریفک نظم و ضبط پر بڑا سوال کھڑا کر دیا ہے۔ فی الحال پولیس کی تفتیش جاری ہے اور جلد مزید حقائق سامنے آنے کی امید ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read