Bharat Express

Owaisi on Waqf Amendment Bill: بابری مسجد شہید کرکے تمھارا دل نہیں بھرا جو وقف ترمیمی بل کے ذریعے اب ہمارا وجود مٹانا چاہتے ہو:اسدالدین اویسی

اسد الدین اویسی نے کہا، ‘بابری مسجد سے، دہلی کی سڑکوں پر ہماری خون کی  ہولی کھیلنے سے، ہمارے بچوں کے  انکاونٹر کرنے سے، بلڈوزر سے ہمارے گھروں کو گرانے سے، ہماری لڑکیوں کے سروں سے حجاب اتارنے سے آپ کا دل نہیں بھرا،جو اب آپ اس وقف ترمیمی بل 2024 کے ذریعے ہمارا وجود مٹانا چاہتے ہیں،

روتے ہوئے اسدالدین اویسی

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی اب مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں ایکشن موڈ میں آگئے ہیں۔ اسی سلسلے میں وہ  مہاراشٹر کے اورنگ آباد پہنچے اور اپنے امیدوار کے حق میں لوگوں سے حمایت مانگی۔ اسد الدین اویسی نے کئی مسائل کا ذکر کیا اور مرکز سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنایا۔وقف ترمیمی بل پر اویسی کی ایک ویڈیوان کی پارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا ہے۔ اس ویڈیو میں اسد الدین اویسی نے کہا، ‘بابری مسجد سے، دہلی کی سڑکوں پر ہماری خون کی  ہولی کھیلنے سے، ہمارے بچوں کے  انکاونٹر کرنے سے، بلڈوزر سے ہمارے گھروں کو گرانے سے، ہماری لڑکیوں کے سروں سے حجاب اتارنے سے آپ کا دل نہیں بھرا،جو اب آپ اس وقف ترمیمی بل 2024 کے ذریعے ہمارا وجود مٹانا چاہتے ہیں، ہم اپنے وجود کو مٹنے نہیں دیں گے۔

اس ویڈیو میں اسد الدین اویسی بھی لوگوں سے اپیل کرتے نظر آئے۔ انہوں نے کہا، دوستو اور بزرگو، میں آپ سے اپیل کر رہا ہوں کہ جو لوگ قانون اور وقف املاک کو تباہ کرنے آ رہے ہیں، آپ اور ہم انہیں سیاسی طور پر تباہ کر دیں گے۔ آپ سے اپیل ہے کہ مجلس کے نمائندوں کو مہاراشٹر اسمبلی میں بھیجیں۔ آوازہم  نہیں تو کون اٹھائے گا؟ جو آپ کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، انہیں آپ اپنی آواز بنا کر بھیجیں۔اسد الدین اویسی نے کہا، ‘پی ایم مودی، آپ ہمارے وجود کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بہتر ہے کہ ہم سڑکوں پر آکر اپنی جان خودلے لیں لیکن گھروں میں بیٹھ کر اپنی جائیدادیں چھینتے نہیں دیکھ سکتے۔ قانون بنانا ہے تو روزگار کیلئے بناو، قانون بنانا ہے تو عورتوں کے تحفظ کیلئے بناو۔ اویسی نے اس دوران اجین واقعہ کا بھی ذکر کیا۔

بھارت ایکسپریس۔