Bharat Express DD Free Dish

Bihar Crime: ’’نتیش کمار کی صحت سب کو پتہ ہے…لیکن کیا کر رہے ہیں بی جے پی کے دو ناکارہ ڈپٹی سی ایم…‘‘، بہار میں بڑھتے جرائم پر برہم ہوئے تیجسوی

پٹنہ کے پپرا علاقے میں ہفتہ کو پٹنہ کے پپرا تھانہ علاقے کے شیخ پورہ گاؤں میں 50 سال کے سریندر کمار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاشوں نے اس واردات کو انجام دیا۔ پولیس کے مطابق اہل خانہ کی تحریری شکایت کے بعد مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

آرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادو۔ (فائل فوٹو)

پٹنہ: اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے اتوار کے روز ایک بار پھر بہار میں امن و امان کی صورتحال پر سوال اٹھائے۔ پٹنہ کے پپرا تھانہ علاقے میں بدمعاشوں کے ذریعہ بی جے پی لیڈر کو گولی مار دیے جانے پر برہم تیجسوی یادو نے کہا کہ این ڈی اے حکومت میں کوئی سننے والا نہیں ہے۔

’’این ڈی اے حکومت میں کوئی سننے والا نہیں‘‘

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ‘X’ پر لکھا، ’’اب پٹنہ میں ایک بی جے پی لیڈر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، کیا کہیں، کس سے کہیں؟ این ڈی اے حکومت میں کوئی سچ سننے والا نہیں، غلطی ماننے والا نہیں؟ سی ایم کی صحت کے بارے میں سب کو پتہ لیکن بی جے پی کے دو ناکارہ نائب وزیر اعلیٰ کیا کر رہے ہیں؟ بھرشٹ بھوجا-ڈی کے پارٹی کا کوئی بیان نہیں۔‘‘

شیخ پورہ گاؤں میں سریندر کمار کو ماری گولی

آپ کو بتا دیں کہ پٹنہ کے پپرا علاقے میں ہفتہ کو پٹنہ کے پپرا تھانہ علاقے کے شیخ پورہ گاؤں میں 50 سال کے سریندر کمار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاشوں نے اس واردات کو انجام دیا۔ پولیس کے مطابق اہل خانہ کی تحریری شکایت کے بعد مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

بتایا گیا کہ سریندر کیوٹ اپنے خاندان کے ساتھ شیخ پورہ گاؤں میں رہتا تھا۔ پنپن بلاک بی جے پی لیڈر ہونے کے علاوہ وہ دیہی جانوروں کے ڈاکٹر تھے اور کھیتی باڑی بھی کرتے تھے۔

’’بہار میں انسانی جان کیڑے مکوڑوں سے بھی سستی‘‘

اس سے قبل بھی تیجسوی یادو نے بہار میں مجرمانہ واقعات کی تفصیلات بتاتے ہوئے ‘X’ پر لکھا، ’’اتنے قتل ہو رہے ہیں کہ کوئی شمار بھی نہیں کر سکتا۔ بہار میں انسانی جان کیڑے مکوڑوں سے بھی سستی۔ سیتامڑھی میں تاجر کو گولی مار کر ہلاک، پٹنہ میں دکاندار کو گولی مار کر ہلاک، نالندہ میں نرس کو گولی مار کر قتل، گیا اور نالندہ میں دو دو کا قتل، چاروں طرف حکومتی غنڈوں کی گولیاں ہی گولیاں۔ حکمران مجرموں کو تحفظ دے رہے ہیں۔ مجرموں کے شراکت دار این ڈی اے کے لیڈر اور اہلکار ذات کے کھوج میں مصروف ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read