Bharat Express

Sharad Pawar On CM Arvind Kejriwal: شرد پوار نے کیجریوال کو بتایا ایماندار وزیراعلیٰ، مہاراشٹر کے سیاسی گھمسان سے متعلق کہی یہ بڑی بات

 این سی پی سربراہ شرد پوار کا اروند کیجریوال سے متعلق بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کو ایماندار وزیر اعلیٰ بتایا ہے۔

این سی پی سربراہ شرد پوار۔ (Image Source: ANI)

NCP Chief Sharad Pawar On Delhi CM Arvind Kejriwal: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے سرکاری بنگلے سے متعلق چل رہے تنازعہ کے درمیان این سی پی سربراہ شرد پوارکا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف یہ جانتے ہیں کہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال ایمانداروزیراعلیٰ ہیں۔ اس سے پہلے عام آدمی پارٹی نے الزام لگایا تھا کہ ملک کے بڑے موضوعات سے توجہ ہٹانے کے لئے اروند کیجریوال کے گھر سے متعلق بحث کی جا رہی ہے۔

وہیں شرد پوارنے مہاراشٹرکے سیاسی گھمسان کے درمیان کہا کہ وزیراعلیٰ بدلنے کے بارے میں سنجے راؤت نے جوکچھ بھی کہا ہے کہ وہ ان کے اپنے ذرائع سے ہی ہوگا۔ انہیں اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔ اجت پوار بھی خود کہہ چکے ہیں کہ انہیں مستقبل کا وزیراعلیٰ بتانے والا پوسٹر لگانا پاگل پن ہے۔

  -بھارت ایکسپریس