Bharat Express DD Free Dish

”مسلمانوں کے لئے کھڑی رہے گی ڈی ایم کے…“ سی اے اے سے متعلق وقف قانون پرتمل ناڈو کے وزیراعلیٰ کا بڑا بیان، فلسطین سے متعلق بھی دیا بڑا بیان

تمل ناڈوکے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے پیغمبر اسلام کے 1500ویں یوم پیدائش کے موقع پرایک تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی ڈی ایم کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے وقف ایکٹ، شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے)، تین طلاق اورفلسطین جیسے مسائل پربھی توجہ دی۔ انہوں نے کہا کہ’’اگر مسلمانوں کوکوئی مسئلہ درپیش ہے، توسب سے پہلی سیاسی جماعت جوان کی مدد کو آتی ہے وہ ڈی ایم کے ہے۔‘‘

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن۔ (فائل فوٹو)

تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے مسلمانوں سے متعلق ہمدردی ظاہرکی۔ انہوں نے وقف قانون سے متعلق سی اے اے اورفلسطین تک متعلق اپنی رائے کا اظہارکیا۔ انہوں نے اے آئی اے ڈی ایم کے اوربی جے پی پرتنقید کرتے ہوئے مسلم سماج کوبھروسہ دلایا کہ ان کی قیادت میں ڈی ایم کے ہمیشہ ایک ایسی پارٹی رہے گی، جوان کے حقوق کا تحفظ کرے گی اوران کے لئے حقوق کویقینی بنائے گی۔

ایم کے اسٹالن نے وقف قانون ترمیمی موضوعات پرمرکزی حکومت کی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایم کے اورباقی پارٹیوں کی قانونی لڑانی کے سبب ہی اس متنازعہ ترمیمی قانون کے التزام پرسپریم کورٹ سے روک ملی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سی اے اے اورتین طلاق جیسے موضوعات پراے آئی اے ڈی ایم کے کونشانہ بنایا اورکہا کہ ایسے معاملوں میں اے آئی اے ڈی ایم کے ”وشواس گھات“ کی وجہ سے انور راجا جیسے لیڈراس پارٹی کوچھوڑکرڈی ایم کے میں شامل ہوگئے۔

تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ اسٹالن نے پیغمبرمحمدﷺ کی 1500ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کوخطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ڈی ایم کے بانی سی این انادرئی اورپارٹی کے سابق سربراہ ایم کرونا ندھی پہلی بارتروورورمیں عید میلادالنبیﷺ پروگرام میں ملے تھے اوردونوں لیڈران کے درمیان جورشتہ بنا، اسی نے تمل ناڈوکی رفتارکی بنیاد رکھی۔

فلسطین سے متعلق کہی یہ بڑی بات

انہوں نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے آئے لیڈران کی موجودگی میں اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد جیت کی پہلی سیڑھی ہے۔ پیغمبراسلامﷺ کی تعلیمات کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اصلاح پسند رہنما پیریارای وی آراورعظیم لیڈرانا اورایم کروناندھی نے بھی مساوات اورمحبت سے متعلق پیغمبرﷺ کی تعلیمات کی تعریف کی تھی۔ اس موقع پروزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے فلسطین کے حوالے سے بھی بات کی۔ انہوں نے غزہ کی صورتحال پرگہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف ڈھائے جانے والے مظالم کا فوری خاتمہ ہونا چاہئے اورمرکزی حکومت کواس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read