Bharat Express DD Free Dish

CM MK Stalin

تمل ناڈو کے ضلع ویرودھونگر میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں پیش آنے والے ہولناک دھماکے نے پورے علاقے کو دہلا کر رکھ دیا۔ اس افسوسناک حادثے میں کم از کم 19 مزدوروں کی جان چلی گئی، جبکہ کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے پر وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وہیں وزیر اعظم مودی نے بھی اس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

چنئی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے اسٹالن نے منشور کو ’سپر اسٹار‘ قرار دیا اور کہا کہ یہ گزشتہ منشوروں کے مقابلے میں زیادہ جامع اور مؤثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ریاست میں ترقی کے حوالے سے نمایاں کام کیا ہے اور اب ووٹروں کو ایک ایسا منشور پیش کیا جا رہا ہے جو ہر طبقے کے لیے فائدہ مند ہو۔

معاہدے کے تحت ریاست کی کل 234 اسمبلی نشستوں میں سے بی جے پی 27 نشستوں پر انتخاب لڑے گی۔ اس کے علاوہ پی ایم کے کو 18 نشستیں جبکہ (اے ایم ایم کے) کو 11 نشستیں دی گئی ہیں۔ باقی نشستوں پر اے آئی اے ڈی ایم کے اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔

تمل ناڈو میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں حکمران جماعت ڈی ایم کے اور کانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر بالآخر اتفاق ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو 28 اسمبلی نشستیں جبکہ ایک راجیہ سبھا سیٹ دی جائے گی۔ اگرچہ اس فیصلے کا باضابطہ اعلان ابھی باقی ہے، تاہم دونوں جماعتوں کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد فارمولہ طے پا گیا ہے۔

کلیگنار یونیورسٹی بل سے متعلق تمل ناڈو حکومت اور گورنر کے درمیان جاری تنازعہ ایک بارپھر سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ حکومت نے صدر کے لئے بل کو محفوظ کرنے کے گورنر کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

حادثے کے بعد ریاستی حکومت حرکت میں آگئی۔ وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے واقعے کو تشویشناک قرار دیا اور عام لوگوں سے ڈاکٹروں اور پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی۔

تمل ناڈوکے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے پیغمبر اسلام کے 1500ویں یوم پیدائش کے موقع پرایک تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی ڈی ایم کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے وقف ایکٹ، شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے)، تین طلاق اورفلسطین جیسے مسائل پربھی توجہ دی۔ انہوں نے کہا کہ’’اگر مسلمانوں کوکوئی مسئلہ درپیش ہے، توسب سے پہلی سیاسی جماعت جوان کی مدد کو آتی ہے وہ ڈی ایم کے ہے۔‘‘

انڈین ریلوے نے اس واقعے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ ریلوے کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح تقریباً 7:45 بجے پیش آیا۔ طالب علموں کو لے جانے والی ایک وین نے کڈالور اور الاپپکم کے درمیان واقع ریلوے لیول کراسنگ گیٹ نمبر 170 کو عبور کرنے کی کوشش کی، تبھی اس کی ولوپورم-مائیلادوتھرائی مسافر ٹرین (نمبر 56813) سے ٹکر ہو گئی۔

راہل گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر انڈین یوتھ کانگریس کی جانب سے نئی دہلی کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں ایک روزگار میلہ بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔

کئی ادبی ایوارڈز سے سرفراز رقیہ ملک عرف کَوِگنر سلمہ عصری تمل ادب کا ایک بڑا نام ہے۔ ملک کو اپنی نظموں اور ناولوں کے لیے جانا جاتا ہے، جو صنف، شناخت اور سماجی انصاف کے موضوعات سے متعلق ہیں۔ فہرست میں ان کی شمولیت ڈی ایم کے کی ثقافتی نمائندگی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔