Bharat Express

Mehbooba Mufti On Article 370: آرٹیکل 370 کی منسوخی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے،اللہ کا فیصلہ نہیں :محبوبہ مفتی

جموں و کشمیر سے آئین کی دفعہ 370 کی تنسیخ پر سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اللہ کا فیصلہ نہیں ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے بھی امید نہ ہارنے کی اپیل کی ہے۔

جموں و کشمیر سے آئین کی دفعہ 370 کی تنسیخ پر سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اللہ کا فیصلہ نہیں ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے بھی امید نہ ہارنے کی اپیل کی ہے۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، محبوبہ مفتی نے اتوار (17 دسمبر) کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اللہ کا فیصلہ نہیں ہے، ہم امید نہیں کھوئیں گے اور اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔

 یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بنچ نے آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کہاتھا کہ آرٹیکل 370 کو صدر جمہوریہ کے ذریعہ منسوخ کیا جا سکتا ہے۔اور یہ آئینی طور پر درست عمل ہے۔ آرٹیکل 370 کو ختم کرنے میں ہمیں کوئی بددیانتی نظر نہیں آتی۔ ہم آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے لیے آئینی حکم جاری کرنے کے لیے صدر کے اختیار کے استعمال کو جائز سمجھتے ہیں۔

آرٹیکل 370 کیس میں سپریم کورٹ نے کہاتھاکہ ، “آرٹیکل 370 جموں و کشمیر کے یونین کے ساتھ آئینی انضمام کے لیے تھا نہ کہ تحلیل کے لیے، اور صدر یہ اعلان کر سکتے ہیں کہ آرٹیکل 370 کا وجود ختم ہو گیا ہے۔آرٹیکل 370 پر فیصلہ پڑھتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ریاست میں جنگی صورتحال کی وجہ سے آرٹیکل 370 عبوری انتظام تھا۔ آرٹیکل 370(3) کے تحت صدر کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ایک نوٹیفکیشن جاری کرے کہ آرٹیکل 370 کا وجود ختم ہو جائے گا اور آرٹیکل 370 جموں و کشمیر کی آئین ساز اسمبلی کی تحلیل کے بعد بھی موجود رہے گا۔ آئین ساز اسمبلی کی سفارش صدر پر لازم نہیں تھی۔ جموں و کشمیر کی دستور ساز اسمبلی کا مقصد ایک عارضی ادارہ ہونا تھا۔

چیف جسٹس نے کہاتھا کہ جب راجہ ہری سنگھ نے بھارت کے ساتھ انضمام کا معاہدہ کیا تو جموں و کشمیر کی خودمختاری ختم ہوگئی۔ اور وہ ہندوستان کے ماتحت ہو گیا۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ ہندوستان کا آئین جموں و کشمیر کے آئین سے برتر ہے۔ آرٹیکل 370 ایک عارضی انتظام تھا۔

بھارت ایکسپریس۔