Bharat Express

Jail Bharo Andolan: گیان واپی مسجد معاملے میں مولانا توقیر رضا خان کا جیل بھرو آندولن، بریلی میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات، پورے شہر میں پی اے سی تعینات

اتحاد ملت کونسل (آئی ایم سی) کی جانب سے جیل بھرو آندولن  کے لئے پرچے تقسیم کئے گئے ہیں۔ پولیس انتظامیہ نے اس کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے ہیں۔

مولانا توقیر رضا کے ناقابل ضمانت وارنٹ پر سماعت، گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا دیا گیا تھا حکم

Maulana Tauqeer Raza Khan News: گیان واپی مسجد اورشاہی عیدگاہ سے متعلق مولانا توقیررضا خان کے جیل بھروآندولن سے متعلق پولیس انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ ایسی سیکورٹی کی گئی ہے کہ کوئی پرندہ بھی پرنہ مارسکے۔ سیکورٹی کے لئے آراے ایف، پی اے سی اوربڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ پڑوسی اضلاع سے بھی فورس کومنگایا گیا ہے۔ گیان واپی سے سے متعلق مولانا توقیررضا خان نے جیل بھرو آندولن کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے جمعرات کو پولیس، پی اے سی اورآرپی ایف کے ساتھ ایس ایس پی، ایس پی سٹی سمیت سبھی افسران نے فلیگ مارچ کیا اورافسران نے وارننگ دی کہ لاء اینڈ آرڈر کو جوبھی چیلنج دے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

جیل بھروآندولن سے متعلق اتحاد ملت کونسل (آئی ایم سی) کی طرف سے جگہ جگہ پرچے بانٹے گئے ہیں۔ پرچے کے ذریعہ مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں گیان واپی مسجد سے متعلق سمیت اپنی مسجدوں، مدرسوں، مزاروں اورمسلمانوں کو لنچنگ سے بچانا ہے۔ اس لئے جمعہ کو سبھی لوگ اسلامیہ گراؤنڈ پرجمع ہوں اورکلکٹریٹ کے لئے کوچ کریں۔ اس معاملے میں ایس ایس پی گھلے سشیل چندربھان کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ پی اے سی اورآراے ایف کے ساتھ ساتھ پڑوسی اضلاع سے بھی فورس کو منگایا گیا ہے۔ ڈرون کیمرے سے نگرانی کی جائے گی۔ پورے ضلع کوسیکٹراورزون میں تقسیم کیا گیا ہے۔

کوتوالی تھانے میں مقدمہ درج

وہیں ایس پی سٹی راہل بھاٹی نے کہا کہ جمعہ کے روزمولانا توقیررضاخان نے جیل بھرو آندولن کی وارننگ دی ہے اورپرچے تقسیم کرکے مسلمانوں کو جمع ہونے کی اپیل کی ہے۔ اس معاملے میں کوتوالی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ توقیررضا خان سمیت ان کی پارٹی کے 30 عہدیداران کو سی آرپی سی کی دفعہ 149 کے تحت نوٹس دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ کوئی بھی اگرلاء اینڈ آرڈر ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read