Bareilly Violence Case: بریلی تشدد معاملہ: مولانا توقیر رضا کو بڑا جھٹکا، بریلی کی عدالت کے بعد الہ آباد ہائی کورٹ نے بھی خارج کردی ضمانت کی عرضی
الہ آباد ہائی کورٹ میں جسٹس ارون کمار سنگھ دیشوال کی سنگل بنچ نے جمع کرائی گئی ضمانت درخواست پر سماعت کے بعد اسے خارج کر دیا۔ مولانا توقیر رضا نے بریلی کے بارادری تھانے میں درج مقدمے کے سلسلے میں ضمانت کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اس سے قبل بریلی کی عدالت بھی ان کی درخواست ضمانت مسترد کر چکی تھی، جس کے بعد انہوں نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔
I Love Muhammad Row: مولانا توقیر رضا خان ودیگرمسلم نوجوانوں کی گرفتاری پرآئی ایم سی آرنے اٹھایا سوال، سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے کیا فوری رہائی کا مطالبہ
سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے الزام عائد کیا کہ کانپور سے شروع ہوا معاملہ اوربریلی میں پولیس کارروائی دراصل "یوگی سرکار کی سوچی سمجھی سازش" کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوراتری اورہندوجلوسوں کے دوران کھلے عام اسلحوں کی نمائش، مساجد کے سامنے ڈي جے بجانا اور اشتعال انگیز نعرے بازی پرپولیس تماشائی بنی رہتی ہے، لیکن مسلمانوں کے پرامن مظاہروں کوطاقت کے ذریعے کچلا جاتا ہے۔
مولانا توقیر رضا خان کی گرفتاری پرجماعت اسلامی کا بڑا بیان، سید سعادت اللہ حسینی نے کہی یہ بڑی بات
نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے امیرسید سعادت اللہ حسینی نے معروف عالمِ دین مولانا توقیررضا خان کی گرفتاری اوربریلی میں متعدد دیگر افراد کی پولیس حراست کوانتہائی تشویشناک معاملہ قراردیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ ہمارے ملک کوفرقہ وارانہ سیاست اورنفرت پرمبنی طرزِحکمرانی کی طرف دھکیلنے کی خطرناک …
’آئی لومحمد‘ پوسٹر تنازعہ کے بعد بریلی میں انٹرنیٹ خدمات 48 گھنٹے کے لئے بند، مولانا توقیر رضا خان کو بھیجا گیا جیل
بریلی میں ’آئی لومحمد‘ پوسٹرتنازعہ کے بعد کشیدگی بڑھنے پر وزارت داخلہ نے 48 گھنٹے کے لئے موبائل انٹرنیٹ اورایس ایم ایس خدمات بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
Bareilly Row: ’’بریلی تنازع سوچی سمجھی سازش، حکومت کی ناکامی چھپانے کی کوشش…‘‘، یوپی کانگریس صدر اجے رائے کا یوگی حکومت پر بڑا حملہ
آئی لو محمد مہم پر اجے رائے نے کہا کہ ہندوستان میں ہر شخص کو اپنے ایشور سے محبت کرنے کا پورا حق ہے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس میں سیاست کا رنگ گھولنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو کہ بالکل بھی مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ عام عوام کو پریشان کرنے کے مقصد سے ان کے مکان گراتے ہیں، ان کے وسائل پر قبضہ کرتے ہیں اور انہیں بے وجہ پریشان کرتے ہیں۔
Tauqeer Raza clarifies his statement: ’’جان بوجھ کر میری باتوں کو غلط طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی…‘‘، مولانا توقیر رضا نے جے پور میں دیے بیان پر دی صفائی
جے پور میں مولانا توقیر رضا خان نے وقف اراضی کو لے کر بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کسی کے باپ کو ہماری جائیداد پر قبضہ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ ہمارے نوجوان ڈرپوک نہیں ہیں۔ ہم نے ان کو روک رکھا ہے۔ جس دن ہم سڑکوں پر آ گئے تو آپ کی روح کانپ جائے گی۔ حکومت ہمیشہ بے ایمان رہی ہے اور آج کی زیادہ ہے۔
Maulana Tauqeer Raza remark: کسی کے باپ کی ہمت نہیں کہ وہ ہماری جائیداد پر قبضہ کرسکے،جس دن ہم سڑکوں پر آئیں گے تمہاری روح کانپ جائے گی:مولانا توقیر رضا
توقیر رضا نے کہا کہ وہ بہت پریشان ہیں کہ اللہ کو برا بھلا کہا جارہا ہے۔ حکومت بے ایمان ہے جو قرآن اور اللہ کی توہین کرتی ہے۔ اگر آپ کو اس سے تکلیف ہوتی ہے اور آپ ایماندار ہیں تو میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ دہلی آ جائیں، کسی کو ہماری جائیداد پر قبضہ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
Muslims do not like to eat cow meat: Tauqeer Raza: ’’مسلمان گائے کا گوشت کھانا پسند نہیں کرتے…اس کے کاروباری غیر مسلم ہیں…‘‘، ذاکر نائیک کے بیان پر توقیر رضا کا رد عمل
توقیر رضا نے کہا کہ ایک نِکَمّا آدمی ہماری مسجد میں جاتا ہے اور ہماری مسجد کے کاغذات مانگتا ہے۔ اسے یہ حق کس نے دیا؟ حکومت بے ایمانی کر رہی ہے۔ حکومت ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی۔ سچ تو یہ ہے کہ 2014 سے پہلے یہ لوگ بم پھینکتے تھے اور کہتے تھے کہ بم مسلمانوں نے پھینکے ہیں۔ وہی لوگ اب بم نہیں پھینک رہے ہیں۔ وہ دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔
Tauqeer Raza Khan praises CM Yogi: ’’یوگی نے ایودھیا میں سازش کو ناکام بنا کر راج دھرم کا کیا پالن…‘‘، مندر میں گائے کا گوشت ڈالنے کے معاملے میں مولانا توقیر رضا نے یوپی کے سی ایم کی تعریف کی
مولانا توقیر رضا نے کہا، ’’ریاست میں امن و امان ٹھیک نہیں ہے، غنڈوں کو آزادی ہے اور مسلمانوں کے ساتھ ظلم کرنے کی آزادی ہے۔ مجھے اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے کہ آیا ایسے دہشت گردوں کو مرکزی حکومت یا ریاستی حکومت سے تعاون حاصل ہے۔ لیکن ملک میں ہندوتوا کی سرگرمیوں پر پابندی لگنی چاہیے۔‘‘
Conference of Muslim Welfare Association: مسلم قیادت کے لئے ایک پلیٹ فارم پر آئے مولانا توقیر رضا خان اور مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی، کہا- مسلم ووٹ کسی سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں
مولانا سجاد نعمانی نےمسلم ویلفیئر اسوسی ایشن کے صدر سلیم سارنگ کا نام بطور کمیٹی ممبر پیش کیا۔ واضح رہے کہ مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن کی جانب سے ملک میں مسلمانوں کو درپیش مسائل اورحالات پر ایک’’ مسلم سمّٹ‘‘ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں علمائے کرام، ارکان پارلیمنٹ واسمبلی و دیگر اکابرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مس





