Bharat Express

Maulana Tauqeer Raza Khan

توقیر رضا نے الزام لگایا کہ ملک میں یکساں سول کوڈ پہلے سے نافذ ہے۔ بی جے پی کے دور سے نہیں بلکہ اس سے پہلے سے ہی۔ مسلم پرسنل لاء بورڈہے، عدالت موجود ہے۔ ایک قانون ہے، پھر بھی ہمارے تمام مقدمات جو عدالت میں جاتے ہیں ان کا فیصلہ یو سی سی کے تحت ہوتا ہے۔

یوپی پولیس نے مولانا توقیر رضا خان کے جیل بھرو آندولن کوپولیس نے روک دیا ہے۔ انہیں اسلامیہ انٹرکالج کی طرف نہیں جانے دیا گیا۔ اس کے بعد مولانا توقیر رضا خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ زیادتی اور ظلم دیکھا، ہمارے لوگوں کو زبردستی روکا گیا۔ ہم نے اپنے نوجوانوں کو کنٹرول کیا ہوا ہے۔

اتحاد ملت کونسل (آئی ایم سی) کی جانب سے جیل بھرو آندولن  کے لئے پرچے تقسیم کئے گئے ہیں۔ پولیس انتظامیہ نے اس کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے ہیں۔

مولانا توقیر رضا نے گیانواپی کیس کے حوالے سے بھی کئی سنگین الزامات لگائے ہیں۔ الزام لگاتے ہوئے انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ گیانواپی مسجد پر طاقت کے ذریعے قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مولانا توقیر رضا خان نے کہا کہ چند ماہ قبل میوات میں جو فساد برپا کیا گیا اس کے ذمہ دار ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اے ایم یو کے طلبا پر جو مقدمہ درج کیا گیا ہے انہوں فوری طور پر واپس لیا جائے،توقیر رضا خان نے کہا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ وزیر اعظم کو فلسطینیوں کا درد، ان کے آنسو اور ان کی مظلومیت کیوں نظر نہیں آتی ہے ؟

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت سمیت 10 تنظٰموں کے ذریعہ تمام ذات پات اورمسلک کے لوگوں میں بیداری پھیلانے اورملک کی تعمیر کے لئے 'تشدد سے پاک ہندوستان- 2024' کی تعمیر کا عزم کیا ہے۔

Uttarakhand News: اتراکھنڈ میں سلمانوں کے نقل مکانی پر مولانا توقیر رضا نے کہا کہ ہمیں مجبور مت کرو کہ ہم کسی ایکشن پر ردعمل کرنے کو مجبور ہوجائیں۔ حکومت کو صحیح وقت پر فیصلہ لینا چاہئے۔

اتحاد ملت کونسل کے صدر مولانا توقیر رضا خان نے 15 مارچ سے ترنگا یاترا نکالنے اور دہلی کے لئے مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ مسلم لڑکیوں کو ہندو بنایا گیا ہے۔