حادثے کے بعد تباہ ہوئی اسکارپیو اور بولیرو۔
یوپی کے باندہ ضلع میں ہوئے ایک سڑک حادثہ میں پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ بارات سے لوٹ رہی اسکارپیو، بولیرو کو اوور ٹیک کرنے کے چکر میں ٹکراکر پلٹ گئیں۔ اس حادثے میں نصف درجن لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔
اس حادثے میں کلدیپ ولد شیوچرن، چھوٹو عرف انوج ولد راجا، کلوولد پنکج پانڈے، امیش ولد بابو باشندہ موضع پپرہری کے موقع پرموت ہوگئی۔ جبکہ پنکج ولد رام نریش چھمو ولد منو باشندہ پپرہری، سوربھ ولد دھیریندر، سنجیو ولد سیتا رمن، ساحل ولد انگد باشندہ نیوائچ شدید طورپرزخمی ہوگئے ہیں۔
اہل خانہ کا برا حال
تندواری تھانہ انچارج نریندر پرتاپ نے بتایا کہ تھانہ تندواری کے پاس بارات سے واپس آرہی بولیرواور اسکارپیو پپریندا روڈ پر گیہوں گودام کے پاس اوورٹیک کرتے وقت بے قابو ہوکر کھائی میں پلٹ کر پیڑ سے ٹکراگئی۔ دونوں گاڑیوں میں سوار پانچ باراتیوں کی موت ہوگئی۔ جبکہ حادثے میں 6 افرادزخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس حادثے کی جانکاری جیسے ہی مہلوکین کے گھر والوں کو ہوئی، تب سے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔ گاؤں میں ماتم کا ماحول ہے۔
#bandapolice थाना तिंदवारी क्षेत्र अंतर्गत हुई सड़क दुर्घटना के संबंध में वीडियो बाइट पुलिस अधीक्षक बांदा श्री अभिनंदन।#अभिनंदन #UPPolice pic.twitter.com/KCrE4K9Had
— Banda Police (@bandapolice) February 16, 2023
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا
جائے حادثہ پر پہنچ کر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ بارات چلا تھانہ علاقے کے پپرہری گاؤں سے راجا پور ہوئی تھی۔ وہیں سے واپس آنے پر حادثہ ہوا ہے۔ زخمیوں کو پرائمری ہیلتھ سینٹر تندواری سے ضلع اسپتال ریفرکیا گیا، جس میں ایک موت اور ہونے کی اطلاع ہے۔
-بھارت ایکسپریس