Bharat Express

Manipur: منی پور میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہائی وے بلاک، کم از کم 500 گاڑیاں پھنسی، آمدورفت متاثر

پچھلے سال ضلع میں ایک ریلوے تعمیراتی مقام پر بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 61 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

منی پور میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہائی وے بلاک، کم از کم 500 گاڑیاں پھنسی، آمدورفت متاثر

Manipur:  تشدد کی مار جھیل رہے منی پور پر ایک اور مصیبت شروع ہوگئی ہے۔ منی پور کے نونی ضلع میں موسلادھار بارش سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس سے امپھال-سلچر ہائی وے بند ہو گیا۔ذرائع کے مطابق اس راستے پر کم از کم 500 سامان  لے جانے والی گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔

قومی شاہراہ 37 پر ایرانگ اور اوانگکھول پارٹ 2 کے درمیان، کھونگسانگ اور اوانگکھول کے درمیان رنگخوئی گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ حکام کے مطابق ہائی وے سے ملبہ ہٹانے اور ٹریفک کی بحالی کا کام جاری ہے۔

  انہوں نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ گزشتہ چند دنوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے ہوئی ہے۔

پچھلے سال ضلع میں ایک ریلوے تعمیراتی مقام پر بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 61 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ واقعہ 30 جون کو جیریبام-امپھال ریلوے لائن پر ٹوپل ریلوے یارڈ کے تعمیراتی مقام پر پیش آیا۔

تشدد سے متاثرہ ریاست میں لینڈ سلائیڈنگ سے اشیائے ضروریات  کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ جہاں کئی دنوں تک جاری سڑک بلاک ہونے سے مال لے جانے والی گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔ جس سے روزمرہ کی زندگی متاثر ہوئی۔

ریاست میں تین ماہ سے ذات پات کا تشدد جاری ہے جس میں 160 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔

بھارت ایکسپریس