AFSPA Extended by Six Months: منی پور میں تازہ تشدد کے بعد بڑا فیصلہ، مرکز نے 6 ماہ کے لیے پورے ریاست کو ’بدامنی زدہ علاقہ‘ قرار دیا
AFSPA کے تحت یکم اکتوبر سے نافذ ہوگا حکم، 5 اضلاع کے 13 پولیس تھانوں کے دائرہ اختیار والے علاقے مستثنیٰ، ناگالینڈ اور اروناچل پردیش کے کچھ علاقوں میں بھی AFSPA میں توسیع۔
Manipur Violence Flares Again: منی پور میں پھر بھڑکی تشدد کی آگ، سی آر پی ایف جوان کو لگی گولی، آتش زنی میں گھروں کو نقصان
منی پور سے حاصل ہوئیں اطلاعات کے مطابق سکیورٹی اہلکار علاقے میں تعینات تھے کہ اسی دوران فائرنگ ہوئی، جس میں ایک CRPF جوان کو گولی لگ گئی۔ زخمی جوان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں نگرانی مزید سخت کردی ہے۔
President’s rule revoked from Manipur: منی پور سے صدر راج فوری طور پر ختم، نوٹیفکیشن جاری، نئے وزیراعلیٰ یمنام کھیم چند سنگھ کی تقرری کے بعد مرکزی حکومت کا بڑا فیصلہ
منی پور میں 13 فروری 2025 کو صدر راج نافذ کیا گیا تھا، جب اس وقت کے وزیراعلیٰ این بیرین سنگھ نے 9 فروری 2025 کو استعفیٰ دیا تھا۔ ان کا استعفیٰ نسلی تشدد، سیاسی عدم استحکام اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر آیا تھا۔ منی پور میں 3 مئی 2023 سے میتئی اور کوکی-زومی برادریوں کے درمیان شدید نسلی تصادم جاری ہے، جس میں سینکڑوں افراد ہلاک، تقریباً 60 ہزار لوگ بے گھر اور بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان ہوا ہے۔
Manipur CM resignation:منی پور کے وزیر اعلی بیرن سنگھ نے اپنے عہدے سے دیا استعفیٰ ، آج امت شاہ سے کی تھی ملاقات
منی پور میں سیاسی ہلچل بڑھ گئی، ریاست کے وزیر اعلی این بیرن سنگھ نے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
Four people murdered in Manipur: منی پور میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے باپ بیٹے سمیت چار افراد کو کیا قتل، سیکورٹی فورسز کی تلاشی مہم جاری
متاثرین کی لاشیں پولیس ٹیم نے آج بشنو پور ضلع کے کمبی سے برآمد کیں۔ گاؤں والوں نے سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر لاشیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ جس کے بعد پولیس نے لاشیں برآمد کر لیں۔
Manipur: منی پور میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہائی وے بلاک، کم از کم 500 گاڑیاں پھنسی، آمدورفت متاثر
پچھلے سال ضلع میں ایک ریلوے تعمیراتی مقام پر بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 61 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
Manipur Violence: وہاں انسانیت مر گئی ہے’، جنتر منتر پر جمع منی پور کے قبائلیوں کا درد
منی پور کے کئی پولیس اسٹیشنوں کے ریکارڈ سے دی انڈین ایکسپریس کے ذریعے حاصل کی گئی ایف آئی آر کے مطابق، منی پور میں 3 مئی سے سیکورٹی اہلکاروں سے لوٹ مار یا ہتھیار لوٹنے کی کوشش سے متعلق مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
More than 700 people from Myanmar entered Manipur: منی پور میں تشدد کے دوران 700 سے زائد میانمار کے لوگوں نے منی پور میں لی انٹری، سیکورٹی پر اٹھے سنگین سوالات
حالانکہ ریاستی حکومت چوکنا ہو گئی ہے۔ لیکن اہم سوال یہ کہ ان لوگوں کے یہاں آنے کا کیا مقصد ہے؟ یہ لوگ یہاں کیوں آئے ہیں؟ انتظامیہ نے اس بارے میں معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں۔
Manipur Video: “مجرموں کو موت کی سزا دو” – خواتین کی برہنہ پریڈ کی ویڈیو پر ہربھجن سنگھ ہوئے برہم، کہا- اب بہت ہوا
منی پور پولیس کے مطابق یہ واردات 4 مئی کی ہے۔ دوسری جانب 18 مئی کو درج کرائی گئی شکایت میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ دونوں میں سے ایک20 سالہ خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی۔
Manipur Police left us on the road with the mob: برہنہ کرکے گھمانے والی دونوں خواتین کو منی پور پولیس نے ہی کیا تھا بھیڑ کے حوالے
انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ لوگ، جو ہجوم کا حصہ تھے، وہ ان میں سے چند ایک کو پہچاننے میں کامیاب رہی، جن میں ایک وہ بھی شامل ہے جس کے بارے میں اس نے کہا تھا کہ وہ اپنے بھائی کے دوست کے طور پراس کو جانتی تھی۔





