جگدیپ دھنکھڑ
نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے ایک بار پھر آئین ہند میں طے شدہ گورننس کے فریم ورک کے اندر عدلیہ کے کردار اور حدود پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اور نمائندوں (ایم پیز) کو یہ فیصلہ کرنے کا حتمی اختیار ہے کہ آئین کیسا ہوگا، ان سے اوپر کوئی نہیں ہو سکتا۔نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے آج دہلی یونیورسٹی میں ایک پروگرام میں کہا کہ پارلیمنٹ ملک کا سب سے بڑا ادارہ ہے اور منتخب ممبران پارلیمنٹ فیصلہ کریں گے کہ آئین کیسا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ادارہ پارلیمنٹ سے اوپر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے دو فیصلوں پر بھی سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہاکہ ایک بار عدالت نے کہا کہ آئین کا تمہید اس کا حصہ نہیں ہے (گولک ناتھ کیس کے تناظر میں)، پھر دوسری بار کہا کہ تمہید آئین کا حصہ ہے (کیسوانند بھارتی کیس کے تناظر میں)۔
#WATCH | Delhi: Vice President Jagdeep Dhankhar says “The Constitution is encapsulated, its essence, its worth, its nectar, in the Preamble of the Constitution. And what does it say? “We, the People of India.” The supreme power is with them. No one is above the people of India.… pic.twitter.com/VI8E4xhrnl
— ANI (@ANI) April 22, 2025
جمہوریت میں خاموش رہنا خطرناک ہے: دھنکھر
نائب صدر دھنکھر نے یہ بھی کہا کہ جمہوریت میں بات چیت اور کھلی بحث بہت ضروری ہے۔ اگر سوچ رکھنے والے لوگ خاموش رہیں تو یہ نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئینی عہدوں پر فائز لوگوں کو ہمیشہ آئین کے مطابق بات کرنی چاہیے۔ ہمیں اپنی ثقافت اور ہندوستانیت پر فخر ہونا چاہیے۔ ملک میں بدامنی، تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا درست نہیں ہے۔ ضرورت پڑنے پر سخت اقدامات بھی کیے جانے چاہیے۔
VIDEO | Speaking at an event in Delhi University, Vice-President Jagdeep Dhankhar (@VPIndia) said, “A prime minister, who imposed Emergency, was held accountable in 1977. Therefore, let there be no doubt about it – Constitution is for the people and it’s a repository of… pic.twitter.com/mjXt84tLcS
— Press Trust of India (@PTI_News) April 22, 2025
واضح رہے کہ نائب صدر جگدیپ دھنکھر پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ جمہوریت میں پارلیمنٹ سب سے اعلیٰ ہے اور منتخب لیڈر فیصلہ کریں گے کہ آئین کیسا ہوگا۔ ان کے بقول کوئی دوسرا ادارہ اراکین پارلیمنٹ سے بالاتر نہیں ہو سکتا۔ راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور سینئر وکیل کپل سبل نے ان کے بیان پر اعتراض کیا تھا۔ سبل نے کہا تھا کہ نائب صدر کا یہ بیان سپریم کورٹ جیسے آئینی ادارے کو کمزور کرتا ہے، جو جمہوریت کے لیے اچھا نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


