Bharat Express DD Free Dish

Bihar Assembly Election 2025: تیجسوی یادو ہی ہوں گے وزیر اعلیٰ، بہار الیکشن سے پہلے لالو پرساد یادو کا بڑا اعلان

 آئندہ بہاراسمبلی الیکشن سے پہلے راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہرحال میں تیجسوی یادو ہی وزیراعلیٰ ہوں گے۔ دوسری جانب، عظیم اتحاد کی طرف سے ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

لالو پرساد یادو نے اعلان کیا ہے کہ تیجسوی یادو ہی وزیراعلیٰ ہوں گے۔

آئندہ بہار اسمبلی الیکشن سے پہلے راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہرحال میں تیجسوی یادو ہی وزیراعلیٰ ہوں گے۔ آرجے ڈی کی ریاستی کونسل کی میٹنگ میں لالو پرساد یادو نے یہ اعلان کیا۔ اتنا ہی نہیں، لالو یادو نے کارکنان سے تیجسوی یادو کو وزیراعلیٰ بنانے کے لئے متحد ہونے کی بھی اپیل کی۔ دوسری جانب، عظیم اتحاد میں ابھی تک وزیراعلیٰ کے چہرے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

عظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم سے متعلق بات چیت جاری ہے، لیکن ابھی تک آخری رضامندی نہیں بنی ہے۔ کچھ دن پہلے تیجسوی یادو نے عظیم اتحاد کی سبھی پارٹیوں کو ایک ہفتے کے اندر اپنی سیٹوں کا نام دینے کے لئے کہا تھا۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی پوچھا تھا کہ سبھی پارٹیاں یہ بتائیں کہ وہ یہ سیٹ کیوں لڑنا چاہتی ہیں؟ تیجسوی یادوکو عظیم اتحاد کی رابطہ کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا ہے۔

کانگریس لیڈران نے کیا یہ بڑا مطالبہ

آرجے ڈی نے تیجسوی یادو کو وزیراعلیٰ کا امیدوار پروجیکٹ کیا ہے۔ حالانکہ کانگریس نے ابھی تک اس پراپنی رضا مندی نہیں ظاہر کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیٹوں کی تقسیم پر رضا مندی بننے کے بعد کانگریس تیجسوی یادو کے نام پر حامی بھرسکتی ہے۔ تین دن پہلے کانگریس کے کچھ لیڈران نے تیجسوی یادو سے ملاقات کی تھی اور جلد سیٹوں کی تقسیم کا مطالبہ کیا تھا۔

سیٹ شیئرنگ کا فارمولہ تیار

کانگریس نے کل یعنی بدھ کے روز یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایک ماہ کے اندر سیٹ شیئرنگ ہوجائے گی۔ گزشتہ اسمبلی الیکشن یعنی 2020 میں آرجے ڈی نے 144 سیٹوں پرالیکشن لڑا تھا۔ ان میں سے اسے 75 سیٹوں پر جیت حاصل ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق، تیجسوی یادو اس بار 130-125 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کی تیاری کررہے ہیں۔ ان میں سے 20-15 سیٹیں وہ اتحادیوں کو دے سکتے ہیں۔ جبکہ کانگریس 60 سیٹوں پر امیدوار اتار سکتی ہے۔ اس کے علاوہ سی پی آئی، سی پی آئی ایم کو بھی سیٹیں دی جائیں گی۔ ساتھ ہی مکیش سہنی کی وی آئی پی اور پشوپتی پارس کی ایل جے پی کو بھی عظیم اتحاد میں شامل کرلیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔ 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read