Bharat Express

RJD Foundation Day: اگست میں گرسکتی ہے مودی حکومت، کارکنان تیار رہیں… لالو پرساد یادو کا بڑا دعویٰ

بہارکے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہلی میں مودی حکومت بہت کمزورہے۔ اگست تک یہ حکومت گرسکتی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے پارٹی کارکنان الیکشن کے لئے تیاررہیں۔

آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو۔ (فائل فوٹو)

راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) اوربہارکے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو نے پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پرکارکنان کوخطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے بڑا دعویٰ کیا۔ لالوپرساد یادونے کہا کہ دہلی میں مودی حکومت بہت کمزورہے۔ اگست تک یہ حکومت گرسکتی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے سبھی پارٹی کارکنان سے میرا کہنا ہے کہ وہ الیکشن کے لئے تیاررہیں کیونکہ الیکشن کبھی بھی ہوسکتے ہیں۔

آرجے ڈی کے یوم تاسیس کے موقع پرتیجسوی یادونے بی جے پی اورنتیش کمارپرجم کرحملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ اقتدارکی لالچ میں جے ڈی یونے اپنے نظریے سے سمجھوتہ کرلیا۔ آرجے ڈی ہی واحد ایسی پارٹی ہے، جس نے نہ توسمجھوتہ کیا اورنہ ہی بی جے پی کے سامنے گھٹنے ٹیکے۔

اقتدارمیں ہونا سب سے بڑی بات نہیں

تیجسوی یادونے کہا کہ اقتدارمیں ہونا سب سے بڑی بات نہیں ہے۔ ہم غریبوں اور محروموں کے لئے لڑائی لڑ رہے ہیں۔ حال ہی میں ہوئے لوک سبھا الیکشن میں ہمارا ووٹ شیئر9 فیصد بڑھا ہے جبکہ این ڈی اے کا ووٹ شیئر 6 فیصد کم ہوا ہے۔ آرجے ڈی نے 4 سیٹیں جیتی ہیں۔ ہم اوربھی جیت سکتے تھے۔ حالانکہ ہمارے الائنس نے اس الیکشن میں 9 سیٹیں جیتی ہیں۔

20 دن کے اندرایک درجن سے زیادہ پُل گرے

ریاست میں نتیش کمارکی قیادت والی حکومت پرحملہ بولتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ڈبل انجن کی حکومت ہے۔ تقریباً 20 دن کے اندرایک رجن سے زیادہ پُل گرچکے ہیں۔ کئی ریل حادثات ہوچکے ہیں۔ بہارمیں جرائم عروج پر ہے۔ پیپرلیک ہو رہا ہے۔ ان سب کے باوجود ڈبل انجن حکومت کے لوگ اس پربولنے کے لئے تیارنہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Hathras Stampede SIT Report: ہاتھرس معاملے پر وزیراعلیٰ یوگی کو سونپی گئی 15 صفحات کی ایس آئی ٹی رپورٹ، جانئے اس میں کیا ہے؟

وزیراعلیٰ اور بی جے پی لیڈران کو آرجے ڈی کا چیلنج

آرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادونے کہا کہ اگریہ لوگ بولتے ہیں توکہتے ہیں کہ سب تیجسوی یادو نے کیا ہے۔ میں وزیراعلیٰ اور بی جے پی کے لیڈران کوچیلنج دیتا ہوں کہ جو جو پُل گرے ہں، ان کی منظوری، ٹینڈر، سنگ بنیاد، افتتاح کی تاریخ جاری کردیں، سب دودھ کا دودھ اور پانی ہوجائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read