Bharat Express

MP Politics: کمل ناتھ کے ساتھ قریبی لیڈران کی میٹنگ ختم، کانگریس چھوڑنے سے متعلق بڑی بات آئی سامنے

سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ کے قریبی لیڈر منوج مالوے نے کہا کہ انہوں نے پوری زندگی بی جے پی کے خلاف لڑائی لڑی ہے۔ اب وہ اوران کے بیٹے نکل ناتھ اچانک کانگریس کیسے چھوڑ سکتے ہیں۔

مدھیہ پردیش کی راج گڑھ سیٹ پر دگ وجے سنگھ نے ووٹوں کی گنتی رکوائی۔ (فائل فوٹو)

Kamal Nath Meeting with Congress MLA: کانگریس چھوڑنے اوربی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان کمل ناتھ نے قریبی لیڈران کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کے بعد منوج مالوے نے کہا کہ کمل ناتھ نے پوری زندگی کانگریس کو دیا ہے، پوری زندگی بی جے پی کے خلاف لڑائی لڑی ہے تو وہ کانگریس کیسے چھوڑسکتے ہیں۔ جب کمل ناتھ بی جے پی میں نہیں جائیں گے تو نکل ناتھ کیسے جاسکتے ہیں۔

تاعمرکانگریس میں رہیں گے کمل ناتھ، حامیوں کا دعویٰ

تازہ جانکاری کے مطابق، کمل ناتھ کی رہائش گاہ پرہی دو گھنٹے تک میٹنگ ہوئی۔ کئی لوگ اس میٹنگ میں شامل ہونے اوران سے ملنے آئے تھے۔ میٹنگ کے بعد تروپتی کنکیا نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ کمل ناتھ نے میٹنگ میں واضح طور پر کہا ہے کہ وہ کل بھی کانگریسی تھے، آج بھی کانگریسی ہیں اور تاعمرکانگریس میں رہیں گے۔ کچھ وقت میں کمل ناتھ بھی میڈیا سے روبرو ہوکراپنا رخ واضح کرسکتے ہیں۔

کمل ناتھ کے حامی لیڈران کا کہنا ہے کہ کانگریس میں اندرونی اختلاف ضرورتھا، لیکن من بھید نہیں تھا۔ جو بھی تنازعہ تھا وہ سب حل ہوگیا ہے۔ کمل ناتھ کانگریس کو چھوڑکرکہیں نہیں جائیں گے۔ وہیں کمل ناتھ کے رکن پارلیمنٹ بیٹے نکل ناتھ سے متعلق جوقیاس آرائیاں کی جارہی تھیں، اس پربھی کمل ناتھ کے حامیوں نے بیان دیا ہے۔ تروپتی کنکیا نے کہا کہ جب والد نہیں جائیں گے تو بیٹا انہیں چھوڑکر کہاں جاسکتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں:  Lok Sabha Election 2024: انڈیا الائنس کو ایک اور جھٹکا، جموں وکشمیر میں محبوبہ مفتی کی پی ڈی پی نے اکیلے لڑنے کا کیا اعلان

واضح رہے کہ کمل ناتھ کے بغاوتی تیورکو دیکھتے ہوئے کانگریس کی پریشانی میں کچھ اضافہ ہوا ہے۔ اسی کے سبب آئندہ لوک سبھا الیکشن سے پہلے پارٹی نے ایک بڑی میٹنگ بلائی ہے، جس میں سبھی اراکین اسمبلی کو طلب کیا گیا ہے۔ اس میٹنگ میں اراکین اسمبلی سے ایک ایک کرکے بات کی جائے گی اوریہ جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ اگرکمل ناتھ کانگریس سے الگ ہوتے بھی ہیں تو اس میں اراکین اسمبلی کا کیا موقف ہے؟

بھارت ایکسپریس۔

Also Read