رابڑی دیوی کو سرکلر روڈ واقع 10 نمبر بنگلے کو خالی کرنے کا نوٹس جاری ہوچکا ہے، لیکن لالو فیملی نے ابھی تک اسے خالی نہیں کیا ہے۔ اس پرسیاست جاری ہے اورمسلسل الزام تراشی اورجوابی الزام تراشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ حکومت سے آرجے ڈی سوال کررہی ہے جبکہ برسراقتدار لیڈران کی طرف سے الگ الگ دعوے کئے جا رہے ہیں۔ اس درمیان منگل (02 مئی، 2026) کو جے ڈی یو کی طرف سے بڑا بیان سامنے آیا ہے۔
محکمہ آثارقدیمہ سے کھدائی کرائی جائے: نیرج کمار
جے ڈی یولیڈراورپارٹی کے چیف ترجمان نیرج کمارنے کہا کہ 10 سرکلرروڈ (رابڑی دیوی کی رہائش گاہ) میں ایک بڑا رازچھپا ہوا ہے، جس کی وجہ سے لالو خاندان رہائش گاہ خالی نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 سرکلرروڈ کے احاطے کی محکمہ آثارقدیمہ کی مدد سے کھدائی کی جائے۔ احاطے میں متعدد تہہ خانے ہوسکتے ہیں، جس میں زمینوں کے دستاویز، سونا اور نقد رقم چھپا ہوسکتا ہے۔
دوسری طرف نیرج کمار نے کہا کہ نتیش کمار 7 سرکلرروڈ ہاوس میں سابق وزیراعلیٰ کی حیثیت سے نہیں رہ رہے ہیں۔ ان کو زیڈ پلس سیکورٹی ہے۔ حفاظتی بندوبست کے مطابق اس رہائش گاہ میں رہتے ہیں۔
جے ڈی یو کے الزامات پرآرجے ڈی کا پلٹ وار
آرجے ڈی کے سینئرلیڈراوررابڑی دیوی کے منہ بولے بھائی سنیل سنگھ نے جے ڈی یو کے الزامات کو خارج کردیا ہے۔ سنیل سنگھ نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ برسراقتدار پارٹی کے ذریعہ بہارحکومت کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے بنگلے کا تنازعہ کھڑا کیا جارہا ہے۔ یہ جواب حکومت دے کہ نتیش کمار کیسے 7 سرکلر روڈ پر قیام کررہے ہیں؟ واضح رہے کہ ہائی کورٹ کا حکم ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کو بنگلہ نہیں ملے گا۔ دیکھنا ہوگا کہ رابڑی دیوی 10 سرکلرکوکب تک خالی کرتی ہیں؟ انہیں نئی رہائش گاہ الاٹ کیا جاچکا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


