Bharat Express DD Free Dish

Jamat-e-Islami on Gaza Genocide: غزہ قتل عام پرعرب ممالک کے رویہ مایوس کن، پوری دنیا کو آنا چاہئے آگے، جماعت اسلامی ہند کے امیر نے اٹھایا سوال، دیکھیں ویڈیو

ملک کی مختلف ملی تنظیموں کے رہنماؤں نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت، قتل عام، بھکمری اور میڈیکل سہولیات نہیں فراہم کئے جانے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پوری دنیا کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے بھارت ایکسپریس اردو سے خصوصی بات چیت میں تبادلہ خیال کیا۔

جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی۔ (فائل فوٹو)

جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ فلسطین اورغزہ کے مسئلہ کے سلسلے میں سمجھ اورحساسیت پیدا کریں۔ یہ صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ ساری انسانیت کا مسئلہ ہے۔ طلبہ، سول سوسائٹی، مذہبی رہنماؤں، ماہرینِ تعلیم اوربا ضمیرشہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ غزہ کے ساتھ اظہارِیکجہتی کریں- سید سعادت اللہ حسینی نے بھارت ایکسپریس اردوسے خاص بات چیت میں غزہ کے تئیں عرب ممالک کے رویے پر بھی سوال اٹھایا۔

انہوں نے غزہ میں قتل عام سے متعلق عرب ممالک کے رویے پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سبھی انصاف پسند ممالک کو غزہ کی تکلیف کو محسوس کرنا چاہئے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جنگ روکنے اورفلسطین کوآزاد ریاست کے طورپرتسلیم کرنے کا مطالبہ کرنے کی بناء پرہندوستان  کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک مضبوط ملک ہیں، اس لئے ہمیں مزید اقدامات کرنا چاہئے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read