Bharat Express DD Free Dish

ED Raid In Bengal: مغربی بنگال میں ای ڈی کی کارروائی پر ہنگامہ! ہائی کورٹ میں بھیڑ کے باعث سماعت ملتوی، ممتا بنرجی نے نکالا احتجاجی مارچ

مغربی بنگال میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی چھاپہ ماری کے بعد سیاسی ماحول انتہائی کشیدہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے ریاست میں ہائی وولٹیج سیاسی ڈرامہ جاری ہے، جس میں ایک طرف مرکزی تفتیشی ایجنسی کی کارروائی ہے تو دوسری جانب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا سخت ردعمل۔ سیاسی مشاورتی اور الیکشن مینجمنٹ کمپنی آئی پیک اور اس کے ڈائریکٹر پرتیک جین کے ٹھکانوں پر ای ڈی کی کارروائی نے ریاستی سیاست میں طوفان برپا کر دیا ہے۔

مغربی بنگال میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی چھاپہ ماری کے بعد سیاسی ماحول انتہائی کشیدہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے ریاست میں ہائی وولٹیج سیاسی ڈرامہ جاری ہے، جس میں ایک طرف مرکزی تفتیشی ایجنسی کی کارروائی ہے تو دوسری جانب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا سخت ردعمل۔ سیاسی مشاورتی اور الیکشن مینجمنٹ کمپنی آئی پیک اور اس کے ڈائریکٹر پرتیک جین کے ٹھکانوں پر ای ڈی کی کارروائی نے ریاستی سیاست میں طوفان برپا کر دیا ہے۔ جمعرات کو کولکاتا میں ای ڈی نے مبینہ منی لانڈرنگ معاملے میں آئی پیک کے دفتر اور اس کے ڈائریکٹر پرتیک جین کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے۔ اس دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی خود آئی پیک کے دفتر اور بعد میں پرتیک جین کے گھر پہنچ گئیں، جس سے معاملہ مزید سنگین ہو گیا۔ ترنمول کانگریس نے الزام عائد کیا کہ یہ کارروائی سیاسی انتقام کے تحت کی جا رہی ہے اور آئندہ انتخابات سے قبل پارٹی کو خوفزدہ کرنے کی کوشش ہے۔

معاملہ عدالت تک بھی جا پہنچا۔ ترنمول کانگریس نے کولکاتا ہائی کورٹ میں عرضی دائر کر کے ای ڈی کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دینے اور پارٹی کے مبینہ طور پر ضبط کیے گئے خفیہ دستاویزات فوری واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے جواب میں ای ڈی نے عدالت میں دعویٰ کیا کہ یہ چھاپے ’’بنگال کوئلہ کان کنی گھوٹالے‘‘ سے جڑے ہوئے ہیں اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر سرکاری جانچ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا۔

ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران غیر معمولی بھیڑ جمع ہو گئی، جس کے باعث عدالت کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔ جسٹس شبھرا گھوش نے کیس سے غیر متعلق افراد کو کورٹ روم سے باہر جانے کی اپیل کی، مگر اس کے باوجود وکلا کی بڑی تعداد موجود رہی۔ صورتحال قابو سے باہر ہونے پر عدالت نے سماعت کیے بغیر ہی کارروائی ملتوی کر دی اور اگلی تاریخ 14 جنوری مقرر کی گئی۔ عدالت میں بدنظمی اور شور شرابے کا منظر بھی دیکھنے کو ملا۔

ادھر ای ڈی نے الزام لگایا کہ چھاپہ ماری کے دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کے قریبی ساتھی مبینہ طور پر اہم شواہد اپنے ساتھ لے گئے۔ ای ڈی کے مطابق پہلے آئی پیک کے دفتر اور پھر پرتیک جین کے گھر سے بعض دستاویزات زبردستی ہٹائی گئیں، جس پر ایجنسی نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ممتا بنرجی نے جمعہ کو کولکاتا میں احتجاجی مارچ نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اس کارروائی کو سیاسی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ بنگال کانگریس نے بھی ای ڈی کی چھاپہ ماری کی مخالفت کی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا الزام ہے کہ مودی حکومت مرکزی ایجنسیوں کے ذریعے مخالف رہنماؤں کو چن چن کر نشانہ بنا رہی ہے، جس سے جمہوری اقدار کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read