Bharat Express DD Free Dish

Mamata Banerjee slammed

اتوار کو ممتا بنرجی نے ایک پرانی تصویر دکھاتے ہوئے براہِ راست وزیر اعظم نریندر مودی پر  جوابی حملہ کیا۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے زور دے کر کہا کہ سلی گڑی میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے پروگرام کے دوران پروٹوکول کی کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔

مغربی بنگال میں ای ڈی کی کارروائی کے بعد پیدا ہونے والا سیاسی ہنگامہ اب دہلی تک پہنچ گیا ہے۔ دہلی میں وزارت داخلہ کے باہر ٹیم ایم سی کے ارکان پارلیمنٹ نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں مہوا موئترا اور ڈیرک اوبرائن سمیت آٹھ ارکان پارلیمنٹ نے حصہ لیا اور دھرنا دیا۔ پولیس نے تمام مظاہرین کو عبوری طور پر حراست میں لے کر پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے منتقل کیا۔

مغربی بنگال میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی چھاپہ ماری کے بعد سیاسی ماحول انتہائی کشیدہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے ریاست میں ہائی وولٹیج سیاسی ڈرامہ جاری ہے، جس میں ایک طرف مرکزی تفتیشی ایجنسی کی کارروائی ہے تو دوسری جانب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا سخت ردعمل۔ سیاسی مشاورتی اور الیکشن مینجمنٹ کمپنی آئی پیک اور اس کے ڈائریکٹر پرتیک جین کے ٹھکانوں پر ای ڈی کی کارروائی نے ریاستی سیاست میں طوفان برپا کر دیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں تھے۔ انہوں نے ممتا بنرجی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرکار نے بنگال کو دراندازی اور مظالم کی سرزمین بنا دیا ہے۔