دہلی-این سی آر میں بارش سے سردی نے رفتار پکڑ لی ہے۔
Delhi-NCR Rains News: دہلی اوراین سی آرمیں اتوارکی رات کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت کئی علاقوں میں ہلکی بارش دیکھنے کو ملی۔ وہیں بارش کے بعد دارالحکومت دہلی اور این سی آر میں سردی نے رفتار پکڑ لی ہے۔ حالانکہ بارش کے باعث اسموگ کی سطح میں کمی کی توقع ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں مزید دو سے تین ڈگری تک کمی واقع ہوسکتی ہے۔
دہلی میں آج صبح اے کیوآئی کی اوسط سطح 272 ریکارڈ کی گئی۔ جوخراب زمرے میں آتا ہے۔ تاہم، آنند وہارمیں اے کیوآئی 352 اوربوانا میں 324 ریکارڈ کیا گیا، جس کا شمارانتہائی خراب زمرے میں ہوتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ رات ہی بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ پیشین گوئی کے مطابق بعض علاقوں میں بارش ہوئی بھی ہے۔ دہلی میں صبح کے وقت کم ازکم درجہ حرارت 8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ صبح کے وقت دھند کی تہہ نے دارالحکومت کوگھیرلیا تھا۔محکمہ موسمیات نے اپنی پیشین گوئی میں کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی۔
VIDEO | Visuals of rainfall from Indira Gandhi International Airport in Delhi.
(Full video available on PTI Videos – https://t.co/n147TvrpG7) pic.twitter.com/niQ8RDK4e9
— Press Trust of India (@PTI_News) December 8, 2024
گروپ 3 اور 4 میں نرمی دیتے ہی ہوا کا معیار خراب
اس ہفتے کے شروع میں سپریم کورٹ کی طرف سے آلودگی سے متعلق پابندیوں میں نرمی کی اجازت دینے کے بعد دہلی کی ہوا کا معیار خراب ہوگیا ہے۔ اس کے بعد سی اے کیوایم نے اسٹیج تھری اوراسٹیج 4 کو ہٹا دیا۔ دونوں مرحلوں کودہلی سمیت پورے این سی آرسے ہٹا دیا گیا تھا۔ تاہم، 30 نومبرسے دہلی میں اے کیوآئی 300 سے نیچے ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
دہلی کے علاوہ ان مقامات پر بارش کے آثار
دہلی کے علاوہ مغربی اترپردیش، اتراکھنڈ، ہریانہ، چنڈی گڑھ، پنجاب، شمالی مدھیہ پردیش، مراٹھ واڑہ، ودربھ، چھتیس گڑھ، آندھرا پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو، پڈوچیری اورکرناٹک کے چھٹ پُٹ علاقوں میں بارش کے آثارظاہر کئے گئے ہیں۔ آئندہ پانچ دن کے موسم کا موازنہ کریں تواترپردیش اوروسطی ہندوستان میں درجہ حرارت میں گراوٹ آئے گی۔ دونوں علاقوں میں کم ازکم اورزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں گراوٹ آئے گی۔
بھارت ایکسپریس۔